تازہ ترین

بدھ، 22 جنوری، 2020

سندھیا گپتا کو بی جے پی خواتین مورچہ کا ضلع صدر بنایا گیا۔

رپورٹ، دانیال خان .دیوبند ۔(یو این اے نیوز 21جنوری 2020)بی جے پی کے سینئر لیڈر نتن گپتا کی اہلیہ سندھیا گپتا کو بی جے پی خواتین مورچہ کی ضلع صدر رجنی شرما نے ضلع نائب صدر مقرر کیا ہے خواتین مورچہ کی ضلع صدر رجنی شرما نے بی جے پی کے ضلع صدر مہیندر سینی کے مشورہ سے سندھیا گپتا کے نام ایک خط جاری کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی کی اعلی قیادت کی ایماء پر انھیں دیوبند بھارتیہ جنتا پارٹی کی خواتین ونگ کا نائب صدرمقرر کیا جا رہا ہے خط میں کہا گیا ہے کہ پارٹی کی فعال رکن ہونے کی وجہ سے ان کا انتخاب کیا گیا ہے۔

رجنی شرمانے امید ظاہر کی ہے کہسندھیا گپتا تمام پارٹی کارکنان کو ساتھ لیکر چلیں گی اور پارٹی کو مظبوط بنانے میں اہم کردار نبھائیں گی انھوں نے کہا کہ پارٹی مظبوط بنانا، پارٹی کارکنان کو ساتھ لیکر چلنا اور پارٹی کے کارناموں اور ترقیاتی امور کو ایک ایک فرد تک پہنچانا آپ کی ذمہ داریوں میں شامل ہے۔ 

 وہیں نو منتخب نائب صدر سندھیا گپتا نے اپنا رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ پارٹی کی وفا دار کارکن ہیں اور پارٹی نے انھیں جو ذمہ داری دی ہے اس کو احسن طریقہ سے نبھانے کی ہر ممکن کوشش کریں گی۔ اس موقع پرپارٹی عہدیداران و کارکنان نے سندھیا گپتا کو مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ وہ پارٹی کارکنان کو متحد رکھنے میں کامیاب ہوں گی۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad