تازہ ترین

اتوار، 16 فروری، 2020

مشتبہ حالات میں آٹھ سالہ بچی کی موت

دیوبند:دانیال خان(یواین اے نیوز 16فروری2020)دیوبند کے ایک نزدیکی گاؤں میں اسکول سے گھر واپس لوٹی درجہ آٹھ کی طالبہ کی مشتبہ حالات میں موت ہو گئی بتایا جاتا ہے کہ طالبہ نے اسکول میں ہی کسی زہریلی چیز کو کھا لیا تھا جبکہ اسکے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ بخار کے سبب اس کی موت ہوئی ہے۔لڑکی کے اہل خانہ نے پولیس کو بتائے بغیر ہی اسکی آخری رسومات ادا کر دی۔اطلاع کے مطابق دیوبند کے ایک قریبی گاؤں میں ایک پرائیویٹ اسکول میں درجہ آٹھ کی طالبہ کی طبیعت اچانک خراب ہو گئی۔

اساتذہ نے ڈاکٹر کو بلا کر جب اس کا چیک اپ کرایا تو ڈاکٹر نے اس کو مردہ قرار دے دیا جس سے اسکول میں افرا تفری کا ماحول بن گیا۔خبر ملتے ہی اسکول پہنچے اہل خانہ نے پولیس کو اطلاع دئے بغیر ہی لڑکی کی آخری رسومات کر دیں۔لڑکی کے اہل خانہ کے مطابق اسکی موت بخار کی وجہ سے ہوئی ہے جبکہ گاؤں کے لوگوں کا کہنا ہے کہ لڑکی نے اسکول میں زہر کھا لیا تھا۔کوتوالی انچارج نے بتایا کہ معاملہ ان کے علم میں نہیں ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad