تازہ ترین

جمعہ، 14 فروری، 2020

بھارت کے لوگ دیش کے دستور کے خلاف سازشیں کامیاب نہیں ہونے دینگے۔شاہی امام مولانا حبیب الرحمن لدھیانوی کا بیان

لدھیانہ شاہین باغ میں تیسرے دن شامل ہوئے ہزاروں لوگ۔16کو مالیرکوٹلہ میں ہونے والی ریلی کی حمایت کا اعلان 

لدھیانہ/مستقیم(یواین اے نیوز14فروری2020)مرکز کی بھاجپا سرکار کے خلاف ملک بھر میں چل رہی شاہین باغوں میں چل رہے احتجاجوں میں دن بہ دن عوام کی تعداد بڑھتی جا رہی ہیاسی دوران ٓاج یہاں لدھیانہ شاہین باغ میں تیسر ے دن بھی ہزاروں لوگوں نے مودی سرکار کے خلاف زبردست احتجاج کیا، اس موقعہ پر ہزاروں مظاہرین کو خطاب کرتے ہوئے شاہی امام پنجاب مولانا حبیب الرحمن ثانی لدھیانوی نے 16فروری کو مالیرکوٹلہ کی دانہ منڈی میں مودی سرکار کے خلاف ہو رہے صوبائی احتجاج کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کے لوگ کسی قیمت پردیش کے دستور جسے بابا صاحب بھیم راﺅں امبیڈکر جی نے بنایا تھا کو بدلنے نہیں دینگے، شاہی امام مولانا حبیب الرحمن لدھیانوی نے کہا کہ جو فرقعہ پرست طاقتیں دیش کی عوام کو ڈرانا چاہتی ہیں وہ کان کھول کر سن لیں یہ ملک کسی کے باپ کی جاگیر نہیں ہے،یہ تمام اقوام کا یکساں ہیں یہاں کوئی طاقت کسی کی آزادی چھین نہیں سکتی، شاہی امام نے کہا کہ ہم شرناتھی بھائی بہنوں کے خلاف نہیں ہیں لیکن مرکز کی بھاجہا سرکار شرناتھیوں کے نام پر سوھیدان پر جو ڈاکہ ڈالنا چاہتی ہے۔

 اس کے خلاف ہیں، سرکار شرناتھیوں کو بھارت کی شہریت دے لیکن اس میں سے مذہب کی پابندی اٹھائے اور انسانیت کی بنیاد پرملک کی شہریت دینے کا وہی قانون بہال کرے جو پہلے سے چلا آرہا ہے، قابل ذکر ہیکہ آج کے احتجاج میں مردوں کے ساتھ ساتھ بڑی تعداد میں عورتیں بھی موجود تھیں، فضائانقلاب زندہ باد، قومی ایکتا زندہ باد، این سی آر سے آزادی، کے نعروں سے گونج رہی تھی، آج کے شاہینن باغ لدھیانہ میں بام سیف کے جے سنگھ لدھیانہ، لبرل پارٹی کے ڈاکٹر ڈی اے والیہ، صابری جامع مسجد گولڈن کالونی کے امام حضرت مولانا محمد اشرف رضاء، حکیم محمد سلمان مایاپوری، نہر کمالی،مولانا مفتی شہاب الدین مہتمم مدرسہ البنات دانہ منڈی،بہوجن کرانتی مورچہ کے شری جوگندر رائے، صدر نظام الدین، نظیر حسین، کوثر علی، عبد اللہ، فیروز عالم۔ شمشاد علی، منیر عالم رستم باھئی، ماسٹر محمد فیروز، محمد اشرف پردھان، شاہی امام کے پرنسپل سکریٹری محمد مستقیم احرار، اکالی دل کے ببلو قریشی،محمد تحسین مایاپوری، محمد رضائبھامیاں نے بھی خطاب کیا 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad