تازہ ترین

جمعہ، 6 مارچ، 2020

فرقعہ پرست عناصر کی دھمکیوں سے بیٹیاں ڈرنے والی نہیں۔عائشہ خاتون کا بیان

لدھیانہ شاہین باغ میں بارش کے درمیاں مودی سرکار کے خلاف احتجاجی مارچ 
لدھیانہ/مستقیم(یواین اے نیوز6مارچ2020)شہر کی مرکزی حکومت کے خلاف چل رہے شاہین باغ احتجاج کے آج چوبیسویں دن میں موسم کی شدید خرابی کے باوجود بڑی تعداد میں خواتین نے مرکز کی مودی سرکار کے خلاف احتجاجی مارچ نکالا، اس موقعہ پر مظاہرین کو خطاب کرتے ہوئے اسٹوڈنٹ عائشہ خاتون نے کہا کہ مرکزی سرکار کی جانب سے سی اے اے این آر سی اور این پی آر کے نام پر بنائے جا رہے کالے قانون کی مخالفت دیش کے آئین اور اتحاد کی حفاظت کیلئے ہے، عائشہ نے کہا کہ جو بھی فرقعہ پرست طاقتیں دھمکیاں دیجر شاہین باغ احتجاج کو ختم کروانا چاہتی ہے وہ سمجھ لیں کہ ملک کی بیٹیاں کسی سے ڈرنے والی نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ لدھیانہ شاہین باغ سے مودی سرکار کے کالے قانون کے خلاف احتجاج جاری رہیگا، عائشہ خاتون نے کہا کہ جمہوریت میں احتجاج کے ذریعہ اپنی بات کہنا ہر اک شہری کا حق ہے، اور جو بھی لوگ اس حق کو چھننا چاہتے ہیں انکی ذہنیت آزاد بھارت کے آئین سے میل نہیں کھاتی نہیں چاہئے کہ ایک بار پھر سے آئین کا مطالعہ کریں تاکہ انہیں اپنے خیالات درست کرنے کا موقع مل سکے، عائشہ نے کہا کہ دہلی میں شاہین باغ احتجاج کو ختم کرنے کیلئے وہاں کے فرقعہ پرست لیڈران نے جو منظم دنگے کر وائے ہیں وہ ملک کی پیشانی پر بد نما داغ بن گئے ہیں، عائشہ نے کہا کہ دستور قدرت ہے کہ سچائی کو اقتدار میں بھیٹے لوگ جتنا دبائیں گے اتنا ہی سچائی کی آواز بلند ہوگی، آج شاہین باغ میں قدوائی نگر باغ صوفیاں سے محمد صابر، حاجی محمد طاہر، حاجی عبد الغفار، شمعون سیفی، اشتیاق احمد، عارف انجم، ارشد حسین، قاری منصور کی رہنمائی میں بڑی تعداد میں خواتین کے قافلے پہنچے

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad