تازہ ترین

اتوار، 22 مارچ، 2020

اعظم گڑھ کے تمام بڑے مدارس میں چھٹی کا اعلان!

اعظم گڑھ(یواین اے نیوز22مارچ2020)اعظم گڑھ ضلع کے تقریباً تمام چھوٹے بڑے ادارے میں چھٹی کا اعلان کردیا گیا ہے،مدرسہ اسلامیہ عربیہ بیت العلوم سرائمیر نے ایک پریس جاری کرتے ہوکہا کہ تمام طلباء عزیز کو اطلاع دی جارہی ہے کہ اس کورونا وائرس نامی وبا نے عالمی پیمانے پر جیسا کہ آپ کے علم میں ہے مہلک صورت اختیار اختیار کرلی ہے، یقینا اس کے اثرات ہندوستان میں بھی تیزی سے پھیلتے جارہے ہیں، جس کی بنا پر حکومت ہند نے احتیاطی نقطہ نظر سے 2/اپریل2020 تک تمام تعلیمی سرگرمیوں میں پابندی عائد کر دی ہے۔ علاوہ ازیں آپ حضرات کا تحفظ بھی ادارہ کی اہم تر جیحات میں شامل ہے۔

کہ آپ حضرات جس طرح بھی سہولت دیکھیں اپنے گھر پہنچ جائیں،تقریباڈیڑھ سو سے زائدٹرینیں بھی منسوخ کر دی گئی ہیں، جب تک ٹکٹ کا انتظام نہ کر سکیں اس وقت تک احاطہ مدرسہ ہی میں رہیں ، قرب و جوار کا سفر بھی نہ کریں ۔ نیز عام مہمانوں کی آمد مدرسہ ہذامیں روک دی گئی ہے۔رجوع الی الله ،دعاؤں اور استغفار کے خاص اہتمام کے ذریعہ احتیاطی تدابیر خود بھی کرتے رہیں اور دوسروں کو بھی متوجہ کرتے رہیں اللہ تعالیٰ پورے عالم کی تمام تر آفات و بلیات اور امت مسلمہ کے حق میں خیر کے فیصلے فرمائے ۔(آمین)وبائیں آتی جاتی رہتی ہیں ، ان کی وجہ سے معاشرے میں خوف و ہراس پھیلانے کے بجائے الله تعالی کے حضور توبہ استغفار، دعاؤں کا اور مناسب احتیاطی تدابیر کا اہتمام کرنا چاہیے۔ خاص طور پر یہ دعا بکثرت پڑھیں:"الله إنی أعوذبك من البرص والجنون  والجدام ومن سیئ الأسقام “ (ابوداؤد شریف:1556)لا إلہ إلا أنت سبحانك إني كنت من الظالين بار بار پڑھیں۔حسبنا الله ونعم الوكيل" بار بار پڑھیں پڑھیں۔ پانی اور صفائی ستھرائی کا خاص اہتمام رکھیں۔ نوٹ: ان شاء الله حسب سابق شوال المکرم میں مدرسہ کھلے گا۔

وہیں جامعہ شرقیہ اسلامیہ لونیہ ڈیہہ نے بدھ سے امتحان شروع کر کے جمعرات کو مکمل کر دیا گیا تعطیل کا اعلان کر دیا گیا۔اب مدرسہ عید کے بعد کھلے گا انشاءاللہ،جامعہ شرعیہ فیض العلوم شیرواں عیدگاہ سرائے میرنے بھی اپنے پریس بیان میں کہا ہے کہ،جمیع طلبہ کو اطلاع کیا جاتا ہے کہ ملکی حالات اور ٹرینوں کی منسوخی کی وجہ سے ہنگامی طور پر غیر متعینہ مدت کے لیے مدرسہ بند کیا جارہا ہے شوال میں مدرسہ کھنلے کے بعد ضمنی امتحان لیکر داخلہ لیا جائے گا۔

وہیں،الجامعۃ الاشرفیہ مبارک پور میں بھی 
ملکی حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے گزشتہ بیس تاریخ کو مکمل طور پر چھٹی کا اعلان کردیا گیا ہے تو وہیں پر کچھ جماعت کا امتحان ہوا تو کچھ کا نہیں اب عید بعد مدرسہ کھلے گا۔ 

مدرسہ دینیہ اشاعت العلوم کوٹلہ بھی کرونا وائرس کی وجہ سے پھیلی ہوئی دہشت، موجودہ حالات اور 22/ مارچ کو جنتا کرفیو وغیرہ امور کو مدنظر رکھتے ہوئے مدرسہ دینیہ اشاعت العلوم کوٹلہ چیک پوسٹ اعظم گڑھ نے بلا امتحان سالانہ تعطیل کا اعلان کردیا ہے۔اس لیے جو طلبہ اپنے گھروں پہ ہیں وہ مدرسہ نہ آئیں اور مدرسے میں موجود طلبہ جلد از جلد اپنے گھروں کو روانہ ہوجائیں تاکہ سفر میں دقت نہ پیش آئے۔

وہیں مدرسۃ اصلاح نے بھی پریس کے ذریعے اطلاع دی کہ اتوار کو مجلس عاملہ کی میٹنگ کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا کہ  طلبہ اور اساتذہ کو کورونا وائرس کی وبا سے بچانے کیلئے سالا نہ امتحان عید کے بعدلیا جائے گا۔تاکہ طلبہ   ذہنی سکون اور یکسوئی  کے ساتھ امتحان دے سکیں۔اب سالانہ امتحان یکم جون سے ہوگا،30؍ مئی 2020 کومدرسہ کھل جائے گا۔طلبہ کو خصوصی ہدایت دی گئی کہ وہ چھٹیوں کے دوران وقت ضائع نہ کریں تیاری کریں یہ ان کیلئے موقع ہے۔

وہیں جامعۃ الفلاح بلریا گنج نے بھی حکومت کی ہدایت اور کورونا وائرس کے ممکنہ اثرات سے بچنے کیلئے احتیاطاً سالانہ امتحان ملتوی کردیا ہے۔سالانہ تعطیل کا باضابطہ اعلان کردیا گیا ہے۔اب  سالانہ امتحان یکم جون سے8؍ جون2020ء تک ہوں گے۔ باقاعدہ تعلیم کا آغاز 15؍ جنو ری کو ہوگا۔ جو طلبہ  مجبوری کےتحت اپنے گھروں کو نہیں جاسکے ہیں ، ان کو ہاسٹل میں تمام سہولیات فراہم کر نے کی پوری کوشش کی جارہی ہے۔وہیں بنارس جامعہ سلفیہ میں بھی کورونا وائرس کی وجہ سے امتحان ملتوی کرتے ہوئے چھٹی کا اعلان کردیا ہے۔وہیں ملک کے مایہ ناز ادارہ دارلعلوم دیوبند،و وقف دیوبند نے بھی چھٹی کا اعلان کیا ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad