تازہ ترین

جمعرات، 5 مارچ، 2020

بی جے پی کو اقتدار میں لا نے کے لئے آر ایس ایس نے اپنا خاص کردار نبھایا ہے۔لوٹن رام نشاد

مین پوری:حافظ محمد ذاکر(یواین اے نیوز5مارچ2020)گزشتہ دنو ضلع مین پوری کے دو رے پر آئے نشاد سماج کے قومی سیکریٹری لوٹن رام نشاد نے ضلع کے مختلف قصبوں ،دیہی حلقوں میں دلت سماج خصوصاً پسماندہ سماج کو ملک کے بدلتے حالات سے آگاہ کیا۔بعض مقام پر انہو نیں مشترکہ طور پر مذکورہ سماجوں کی میٹنگ طلب کی اور بر سر اقتدار بی جے پی حکومت کے منشاؤں پرسے انہو نے پردہ اٹھایا۔انہو نے ایک پریس گفتگو میں واضح طور پر کہا تھا کہ بی جے پی کو اقتدار میں لا نے کے لئے آر ایس ایس نے اپنا خاص کردار نبھایا ہے ۔آر ایس ایس کے نمائندوں نے بڑی ہی چالاکی کے ساتھ ان مذکورہ ذیلی ذاتوںمیں جہاں جس کی زیادہ آبادی تھی ،وہاں وہاں ایک ہی بات کو بار بار دہرایا کہ ریاست اتر پردیش میں آپ کے ہی سماج کا وزیر اعلیٰ بنایا جائےگا۔یہی وہ لالی پوپ تھا جسے پسماندہ سماج ودلت سماج نے قبول کیا ،یہی وہ سب سے بڑا سیاسی فریب تھا جس کی زد میں آکر مذکورہ سماج تو اپنے ہی مقام پر رہا ،اور آر ایس ایس کے نمائندے اپنے مشن میں کامیاب ہو گئے۔

لوٹن رام نشاد کے جانے کے بعد ضلع کے لوگوں کے تاثرات:
مہادیپ شاکیہ نے کہا :لوٹن رام نشاد کا ضلع میں ایک کامیاب دورہ رہا ہے ،زمینی سطح پر بہت جلد اس کے نتائج دیکھنے کو ملیں گے۔دلت اور پسماندہ سماج نے یہ سوچ کر بی جے پی کی حماےت کی تھی کہ شاید ملک میں اچھے دن دیکھ نے کو ملیں گے ، اچھا روزگار حاصل ہوگا ،کالادھن غیر ملکی بینکوں سے واپس آجائےگا ،غریبوں کو پندرہ لاکھ روپیہ مل جائیگا،ملک کی صورت حال بدلے گی،ملک سے بدعنوانی کا خاتمہ ہوگا ،اس طرح کی بہت سی باتیں تھیں جس کو پسماندہ اور دلت سماج نے ملک کے مفاد کے لئے اپنی حماےت بی جے پی کو دیدی،مہادیپ شاکیہ نے کہا کہ اس میں دلت یا پسماندہ سماج کا کوئی قصور نہیں ،ہم نے تو ملک کے مفاد اور ملک میں رہنے والے لوگوں کی ترقی کے لئے ووٹ دیا تھا ،یہ کس کو پتہ تھا کہ ہمارے ووٹ لیکر یہ بی جے پی ہم لوگوں کو ہی تشدد کا نشانہ بنائے گی ،اپنے سیکڑوں سال پرانے نظریہ کو تھو پے گی ،ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈ کر بنائے ہوئے قانونوں میں تر میم کر کے ہمارے رزرویشن پر ہی ڈاکہ ڈالنے کی کوشش کریگی ۔مہادیپ شاکیہ نے کہا کہ کوئی بات نہیں ابھی تو جمہورےت زندہ ہے ،ابھی تو ووٹ ڈالنے کا حق حاصل ہے ،پم اپنے ووٹ کے ذریعہ اس حکومت سے بدل دیں گے۔

شوم کشیپ نے کہا:لوٹن رام نشاد کی ضلع میںآمد یہا ں کی سیاست پر گہرا اثر ڈالے گی ۔ان کی تقریروں سے سماج پر اچھا اثر ہوا ہے ،لوگ سوچنے پر مجبور ہو گئے ہیں کہ واقعی دوران انتخاب وہ آر ایس ایس کی بہت بڑی سازش کا شکار ہو گئے تھے۔شوم کشیپ نے کہا کہ سماج وادی پارٹی کے بینر تلے پوری ریاست میں ایک مہم چالائیں گے ،گھر جاکر لوگوں کو بی جے پی کے اس خفیہ ایجنڈے سے آگاہ کرائیں گے کہ یہ بی جے پی ملک کی معیشت کو چند لوگوں کے ہاتھوں میں دیکر ہم پسماندہ سماج کو غلام بنا نے کی سازش کر ہی ہے۔ہم لوگ بی جے پی سے کوئی سوال نہ کر سکیں اسلئے وہ ہم کو ہندو ،مسلم جھگڑوں میں الجھائے رہتی ہے۔شوم کشیپ نے کہا ملک کی آمدنی کے جو ذرائع تھے وہ مودی سرکار نے بڑے بڑے سرمایاکاروں کو دیدئے،یہ اس طرف اشارہ ہے گزشتہ زمانے کی طرح ہم پسماندہ لوگ زمینداروں کی غلامی کریں ۔شوم کشیپ نے کہا کہ سبھی سماج کی عزت سماجوادی پارٹی میں محفوظ ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad