تازہ ترین

پیر، 30 مارچ، 2020

پریشانی کی اس گھڑی میں دارالعلوم زکریانے پیش کی انسانیت کی نئی مثال

دیوبند:دانیال خان(یو این اے نیوز 30مارچ 2020)کورونا وائرس کے سبب لاک ڈاؤن کے دوران صاحب خیر افراد،انتظامیہ اور متعدد تنظیموں کی جانب سے عوام کی ممکنہ مدد کے اقدامات کئے جا رہے ہیں،مستحق افراد میں مختلف مقامات پر راشن کٹس کی تقسیم،حفظان کٹس کی کی تقسیم،محلہ جات کی صفائی،کیمیکل چھڑکاؤ اور دیگر کام انجام دئے جا رہے ہیں۔ان کاموں میں نگر پالیکا ممبران بھی بھر پور حصہ لے رہے ہیں۔نگر پالیکا پریشد دیوبند کے چیئر مین ضیاء الدین انصاری اور ای او ونود کمار کی ہدایت پر صفائی ملازم وارڈ ممبر کی مدد سے صفائی اور جراثیم کش دو اؤں کا چھڑکاؤ اور دیگر کاموں کو انجام دے رہے ہیں،بعض تنظیموں کی جانب سے مختلف اجناس پر مشتمل راشن کٹس کی تقسیم عمل میں لائی جا رہی ہے اور غریب عوام کی مدد کی جا رہی ہے ایسے میں دیوبند کے معروف دینی ادارہ دارالعلوم ز کریا کے مہتمم مولانا مفتی محمد شریف خان قاسمی نے ایک اعلان جاری کر کہا ہے کہ پریشانی کی اس گھڑی میں وہ عوام کے ساتھ ہیں۔

 اور اس نازک وقت میں جو طلبہ اور اساتذہ دیوبند میں مقیم ہیں اور ان کے پاس کھانے کا کوئی نظم نہیں ہے چاہے وہ کسی بھی ادارے سے تعلق رکھتے ہوں ایسے طلبہ اور اساتذہ پریشان نہ ہوں دارالعلوم زکریا دیوبند نے ان کے کھانے کا انتظام کیا ہے لہذا وہ طلبہ اور اساتذہ دارالعلوم زکریا دیوبند میں اپنا طعام جاری کرا لیں نیز جامعہ ہذا میں ان کے قیام کا بھی نظم ہے لہذا جو طلبہ اور اساتذہ قیام کرنا چاہیں تو وہ جامعہ ہذا میں قیام بھی کر سکتے ہیں۔مولانا مفتی شریف خان قاسمی نے مزید کہا کہ وہ حضرات جو اپنے گھروں میں مصروف ہیں،ان مصروفیات کے ساتھ زائد وقت رجوع الی اللہ نماز پنج گانہ نوافل کی کثرت بار گاہ رب العزت میں دعاء گو ہو کر گزاریں تاکہ رضائے خدا وندی اور رضائے مصطفوی حاصل ہو۔نیز اپنے پڑوسیوں،عزیز و اقارب سے اپنی ہونے والی کوتواہیوں کے سبب معافی مانگے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad