تازہ ترین

پیر، 30 مارچ، 2020

لاک ڈاؤن اور چینی مل کے ذریعہ بقایہ گنا رقم کی ادائیگی نہ ہونے سے مالی پریشانی میں ہیں کسان

دیوبند:دانیال خان(یو این اے نیوز 30مارچ 2020)لاک ڈاؤن اور چینی مل کے ذریعہ بقایہ گنا رقم کی ادائیگی نہ ہونے سے مالی پریشانی سے گزر رہے کسانوں نے ریاستی حکومت سے گنے کی بقایا رقم کو فوری طور پر ادا کرائے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔کسانوں کا کہنا ہے کہ بجاج شگر مل کے ذریعہ اس سیزن میں صرف سات دن کی ہی گنا رقم ادائیگی کی گئی ہے،جس کے نتیجہ میں شگر مل علاقہ کے 20ہزار خاندان مالی بحران کا شکار ہیں،حکومت کے ذریعہ کئے گئے لاک ڈاؤن کے سبب وہ اپنے گھروں سے باہر نہیں نکل پا رہے ہیں،ادائیگی نہ ہونے کی وجہ سے کسانوں کو اپنے کنبہ کی دیکھ بھال میں مشکل پیش آ رہی ہے۔

بسیڈا گاؤں کے رہنے والے کسان نریندر کمار،ہریش کمار،شمیم احمد،کھٹولی گاؤں کے پرشانت تیاگی،تحسین پردھان،آدیش کمار،نگلی مہناز گاؤں کے آزاد کمار،ساجد اور پرڑ گاؤ ںکے رہنے والے حنیف اور راجیش نے بتایا کہ گنا رقم کی ادائگی نہ ہونے سے وہ گھر کے لئے ضروری سامان،کھیتوں کے لئے کیمیکل دوا،کھاد اور دیگر سامان نہیں خرید پا رہے ہیں انہوں نے حکومت سے بارش اور اولے پڑنے سے برباد ہوئی فصل کا معاوضہ دلائے جانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ بجاج شگر مل کے خلاف کسانوں میں ناراضگی کا ماحول بنا ہوا ہے۔ایس ڈی ایم دیوندر کمار پانڈے نے بتایا کہ کسانوں کے مسائل سے حکومت کو آگاہ کرا دیا گیا ہے،چینی ملوں گنا رقم کی ادائیگی کے احکامات جاری کر دئے گئے ہیں۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad