تازہ ترین

منگل، 24 مارچ، 2020

کورونا وائرس کو روکنے کیلئے حافظ شجاعت ٹرسٹ کے وفد نے ڈپٹی سی ایم او سے کی ملاقات

حکومت کورونا وائرس کی جانچ اور مکمل علاج مفت کرائے: شمس الضحی خان
آنند نگر مہراج گنج(یواین اے نیوز 24مارچ2020)عالمی سطح پر پھیلی کورونا وائرس جہاں پوری دنیا میں لوگوں کو پریشان کر رکھا ہے وہیں ہندوستان میں بھی روز بروز کورونا وائرس سے متاثرین کی تعداد بڑھتی جارہی ہے جس کو مدنظر رکھتے ہوئے حافظ شجاعت فیض عام چیریٹیبل ٹرسٹ کے ایک وفد نے ضلع مہراج گنج کے ڈپٹی سی ایم او سے ملاقات کیا اور ملک میں اس وبا سے لوگوں کو بچانے کے لئے ہر ممکن کوشش جارہی رکھنے کی یقین دہانی کرائی۔

حافظ شجاعت فیض عام چیریٹیبل ٹرسٹ کے چیف آف ٹرسٹی شمس الضحی خان نے لوگوں کو ماسک استعمال کرنے، صاف صفائی رکھنے اور بلا سخت ضرورت سفر کرنے سے بچنے کی صلاح دی ہے، انہوں نے کہا ہیکہ ہر شخص اپنے صحت کا خیال رکھنے کے ساتھ ساتھ دوسروں کا بھی پورا خیال رکھیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں حکومت ہند سے مطالبہ کرتا ہوں کہ کورونا وائرس کی جانچ کے ساتھ ساتھ مکمل علاج مفت کرانے کا بندوبست کیاجائے۔ 

 گزشتہ روز حافظ شجاعت فیض عام چیریٹیبل ٹرسٹ کے ممبران نے گاوں گاوں جاکر لوگوں کو اس مہلک بیماری سے بچنے کے لئے کہا اور حکومت کی طرف سے جو بندی کا اعلان گیا ہے اس پر پوری طرح سے عمل کرنے کی بھی بات کہی گئی۔ اور یہ بھی کہا کہ بلا ضرورت آنے جانے سے بچیں زیادہ وقت گھر ہی میں گزاریں۔ حافظ شجاعت فیض عام چیریٹیبل ٹرسٹ کے جنرل سپروائزر حافظ عبید الرحمن الحسینی نے پمفلٹ تقسیم کرکے بیداری مہم چلائی اور انہوں نے کہا ہیکہ پوری دنیا میں اس بیماری سے بچنے کے لئے جو طریقہ اختیار کیا جارہا ہے اس میں سب سے اہم صاف صفائی اور بلا ضرورت گھر سے باہر نہ نکلیں، اور ماسک وغیرہ کا اہتمام کریں۔ ٹرسٹ کے پریس سکریٹری ساجد علی نے کہا کہ آپ اپنے گھروں میں رہیں اور دوسروں کو بھی گھر میں رہنے کی تلقین کریں، صاف صفائی کا زیادہ خیال کریں جو بھی احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کے لئے کہا جارہا ہے اس پر سوفیصد عمل کرنے کی کوشش کریں تاکہ ہم سب مل کر کورونا وائرس جیسی مہلک بیماری سے نجات حاصل کرنے میں کامیاب ہوسکیں اور پورے دیش کو اس بیماری سے بچا سکیں۔

اس موقع پر چیف آف ٹرسٹی شمس الضحی خان، جنرل سکریٹری حافظ شمس الہدی قاسمی، جنرل سپروائز حافظ عبید الرحمن الحسینی، پریس سکریٹری ساجد حلیمی، ڈاکٹر سراج احمد،  محمد شاہد خان، گریش نرائن پانڈے کے علاوہ اہم شخصیات موجود تھیں۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad