تازہ ترین

منگل، 24 مارچ، 2020

کورونا وائرس :اپنی جانوں پر ظلم کرنا بھی ایک ظلم عظیم ہے :مولانا محمدانس

مین پوری:حاظ محمد ذاکر(یواین اے نیوز 24مارچ2020)کورونا وائرس سے حفاظت کے لئے جو بھی اقتدام کئے جائیں وہ بہتر ہے ۔ہر مصیبت وبلاء ،بیماریوں سے بچنے کے لئے تدبیروں کا استعمال کرنا کوئی بری بات نہیں ہے ۔یہی مذہب اسلام کی تعلیم ہے ۔حفاظتی بندو بست نہ کرنا یہ جہالت کیبات ہے ۔ جس طرح ہم لوگ سردی سے بچاؤ کے لئے گرم کپڑوں کا استعمال کرتے ہیں ،موسم گرما میں پنکھے اور ایسی کا استعمال کرتے ہیں ،ٹھیک اسی طرح ہم سب کو کورونا وائرس سے بچاؤ کے لئے ہر ممکن کوشش کر نی چاہئے ۔ان باتوں کا اظہار خیال شہر قاضی حافظ محمد خالد ،مولانا محمدانس بلگرامی اسعدی نے مشترکہ پریس رلیز میں کہا کہ لوگوں میں ابھی بھی علم کی کمی ہے ،اکثر طبقہ کورونا وائرس کے خطرات کو سمجھ نہیں رہا ہے ۔کورونا سے محفوظ رہنے کا ایک راستہ یہ بھی ہے کہ ہم اجتماعیت سے بچیں ،ایسی جگہ بالکل نہ جائیں جہاں پر مجمع ہو۔

مزید انہو نے کہا کہ وضو کا خاص اہتمام کریں۔جس سے وہ عمل بھی پورا ہو جائےگا جسے طبی ماہرین کورونا وائرس سے بچنے کا مشورہ دے رہے ہیں ۔ ایک سوال کے جواب میں مولانا محمد انس نے کہابیماری کے لاحق ہو نے یا مزید بڑھ جانے کے خوف سے مسجدنہ جانے کی بھی مسئلہ میں اجازت ہے۔اسی طرح دشمن کے خوف یا بڑے خسارے کے ڈرسے بھی مسجد میں نہ جانے کی اجازت ہے۔کورونا وائرس بھی انسانوں کی جان کا دشمن ہے ،اس لئے احتیاط لازمی ہے،جن شہروں میں یہ وباء زیادہ عروج پر ہو، وہاں کے لوگ اپنی اپنی عبادت کا مرکز اپنے گھروں کو بنا لیں ۔حافظ محمد خالد قاضئی شہر بھوگاؤں نے کہا کہ حکومت کے اعلان (جنتا کرفیو)کی پاسداری کریں۔ساتھ ہی ساتھ انہو نے کہا کہ تہمات وٹوٹکے جیسی بری رسموں سے خود بھی بچیں اور دوسرںکو بھی بچائیں۔ان تہمات اور ٹوٹکے سے یہ وائرس ختم نہ ہوگا ۔وائرس کا خاتمہ علاج معالجہ،حکمت ،تدبیروں سے کریں ۔شہر قاضی نے اہل ثروت لوگوںسے اپیل کی کہ وہ اپنے غریب پڑوسیوں کے کھانے پینے کابندو بست کریں ۔انہو نے کہا نہاےت ضرورت مند(بلا تفریق مذہب و ملت )پچاس لوگوں کے لئے دس روز کے طعام کا انتظام کیاجارہا ہے ۔ نہاےت ضرورتمند لوگ مدرسہ عر بیہ در س القرآن مدینہ مسجد میںآکر رابطہ قایم کریں ۔یا واٹس ایپ نمبر 9359506895پر رابطہ قایم کریں۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad