تازہ ترین

بدھ، 25 مارچ، 2020

لاک ڈاؤن کے سبب دیوبند میں سڑکیں،بس اسٹیشن،بازار،ریلوے اسٹیشن سنسان

دیوبند:دانیال خان(یواین اے نیوز 25مارچ2020)کورونا وائرس کے امکانی پھیلاؤکور وکنے کے لئے کیا گیا لاک ڈاؤن دیوبند میں مکمل اور صد فیصد کامیاب رہا،اس وبائی مرض سے نمٹنے کے لئے مقامی انتظامیہ احتیاطی تدابیر اختیار کئے ہوئے ہے،چند مقامات پر پویس نے گاڑیوں کی تلاشی لی اور بائک پر جانے والوں کو روک کر ان کی سرزنش کی۔ مسجدوں میں نمازیوں کی تعداد عام دنوں سے کافی کم رہی لوگوں نے اپنے گھروں میں رہ کر ہی نماز ادا کی۔لاک ڈاؤن کے سبب سڑکیں،بس اسٹیشن،بازار،ریلوے اسٹیشن سنسان رہے،تمام افراد نے اپنے گھروں میں رہنے کو خصوصی ترجیح دی،شہر میں واقع کسی بھی فنکشن ہال میں کوئی تقریب نہیں ہوئی،پولیس کے جوان سڑکوں پر گشت کرتے رہے اور لو گوں کو مکانات میں واپس ہونے کی ترغیب دیتے ہو ئے نظر آئے۔اس دوران دودھ، سبزیوں کی قلت اور ریستوراں کے بند ہونے کے باعث شہر کے لوگوں اور طلبہ مدارس کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

واضح ہو کہ دیوبند میں رہ کر تعلیم حاصل کرنے والے طلبہ مدارس کی بڑی تعداد کرائے کے مکانات یا ہوسٹلوںمیں رہکر از خو د اپنے کھانے کا انتظام کرتے ہیں ان حالات میں ہوٹلوں کے بند ہونے سے انکو بڑی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے،اسی طرح غریب رکشاء پولر،ریڈی والے،چاٹ پکوڑی والے اور مذروری کر اپنے بچوں کا پیٹ پالنے والے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ایس ڈی ایم دیوندر پانڈے نے شہر کی عوام سے گھروں سے باہر نہ نکلنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ احتیاطی تدابیر سے ہی کو رونا وائرس کو پھیلنے سے روکا جا سکتا ہے۔انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ شہر کے لوگ پولیس محکمہ کے ساتھ تعاون کریں اور جو افراد پولیس کے احکام کی خلاف و رزی کرتے ہوئے پائے جائیں گے ان کو سزا دی جائے گی۔انہوں نے بتایا کہ شہر کے بینک کھلے گیں ڈبینکوں میں صرف ضروری کام ہی کئے جائے گیں،انہوں نے شہر کے باشندوں سے بے حد ضروری حاجتوں کے لئے ہی گھر سے باہر نکلنے کو کہا تاکہ کورونا وائرس کے خطرے کو ٹالا جا سکے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad