تازہ ترین

جمعرات، 26 مارچ، 2020

لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والوں پر پولیس نے شکنجہ کسنا شروع کیا

دیوبند:دانیال خان(یواین اے نیوز 26مارچ2020)کورونا وائرس کے سبب لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والوں پر پولیس نے شکنجہ کسنا شروع کر دیا ہے،پولیس نے 110لوگوںکو گرفتار کرتے ہوئے 3ہزارگاڑیوں کے چالان کاٹے اور350گاڑیوں کو دو دنوں کے درمیان سیز کر دیا،ایس ڈی ایم دیوبند دیویندر کمار پانڈے اور سی او چوب سنگھ کی قیادت میں پولیس اور پی اے سی کے جوانوں نے شہر میں مہم چلاتے ہوئے سڑکوں پر بلا وجہ گھوم رہے لوگوں کے خلاف کارروائی کی،پولیس نے اس دوران110لوگوں کو حراست میں لے کر نقض امن کی دفعات میں چالان کر دیا ساتھ ہی 3ہزار گاڑیوں کے چالان کاٹ کر لاکھوں روپے کا جرمانہ وصول کیا اور350 گاڑیوں کو سیز کر دیا۔

سی او دیوبند چوب سنگھ نے بتایا کہ اب پولیس کسی بھی شخص کو بخشنے والی نہیں ہے،لوگ ہی بیماری کی زد میں آنے کے لئے سڑکوں پر گھوم رہے ہیں انہیں اپنے اہل خانہ کی بالکل بھی فکر نہیں ہے،انہوں نے کہا کہ اگر لوگ اس کے بعد بھی نہیں مانے تو انتظایہ کو کرفیو لگانے پر مجبور ہونا پڑے گا،انہوں نے بتایا کہ حکومت کی جانب سے سڑک پر گھومنے والے افراد کی ویڈیو گرافی کرائی جا رہی ہے۔کوتوالی انچارج یگھ دت شرما نے بتایا کہ پولیس نے دیوبند میں سائیکل اور بائک سمیت دیگر گاڑیوں کی آمد و رفت پر پابندی لگا دی ہے اگر کوئی بھی شخص سڑک پر گھومتا ہوا پایا گیا تو اس کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی،تمام چوکی انچارجوں کو احکامات جاری کر دئے گئے ہیں۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad