تازہ ترین

ہفتہ، 7 مارچ، 2020

مدرسہ مشکوٰۃ العلوم حسینیہ نیازوپورہ کا سالانہ اجلاس منعقدتین حفاظ کرام کی دستار فضیلت

مظفر نگر،شاہد حسینی(یواین اے نیوز 7مارچ2020)مدرسہ مشکوٰۃ العلوم حسینیہ نیازوپورہ کاسالانہ اجلاس منعقد ہوا جس میں اکابرین دیوبند نے بڑ ی تعداد میں شرکت کی خاص طور سے ولی کامل عارف باللہ حضرت مولانا عبد الخالق سنبھلی نائب مہتمم دارالعلوم دیوبند کی بہت قیمتی نصیحتیں ہوئیں اور حضرت والا کے ہی دست شفقت سے تین حفاظ کرام کی دستار بندی عمل میں آئی جن میں حافظ محمد عامر ولد محمد طیب نیازوپورہ حافظ محمد سرتاج ولد محمد شمشاد نیازوپورہ حافظ محمد ساجد ولد محمد شاھد ھرسولی اس کے بعد حضرت والا نے ہی امت مسلمہ اور ملک کی امن و سلامتی کی دعا کرا ئی جن اکابرین کی اجلاس میں شرکت ہوئی۔

 ان میں مولانا مفتی طاھر حسن استاد حدیث جامعہ مفتاح العلوم جلال آباد،حضرت مفتی ایوب صابرشیخ الحدیث دارالعلوم رشیدیہ بڑوت,مفتی غیور علی استاد حدیث دارالعلوم رشیدیہ بڑوت,حضرت مولانا الیاس کیرانہ,حضرت مولانا اسلام کیرانہ,قاری حذیفہ امام حوض والی مسجد, مفتی عبد الواجد,قاری آس محمدامام مصطفیٰ مسجد,مفتی محمد طیب,مفتی محمد اشرف,مفتی محمد سلمان,مفتی محمد عفان,قاری یعقوب, قاری اجود الرحمان,قاری  محمد مہتاب,قاری اظھار الحسن,مولوی تنویر,مولوی ثاقب،حافظ نجم الحسن,مولانا سعید,حافظ شمشاد,مولانا گلزاروغیرہ کے نام قابل ذکر ہیں مفتی عبدالقیوم مہتمم مدرسہ ھٰذاومولانارضوان ناظم تعلیمات مدرسہ ھٰذا نے سبھی مہمانو ں کا استقبال کیا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad