تازہ ترین

بدھ، 25 مارچ، 2020

کورونا وائرس :جونپور ڈی ایم نے کیا اعلان،مہنگا سامان بیچنے والوں کیخلاف ہوگی سخت کارروائی

جونپور(یو این اے نیوز 25مارچ 2020) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ   نے بتایا کہ کوویڈ ۔19 (کورونا) کے وبا کے تناظر میں سبزی / پھل / دودھ وغیرہ جیسے ضروری اشیاکو جولوگ ٹھیلے پر  فروخت کرتے ہیں انکو ہدایات دی جارہی ہے کہ  شہریوں سے مقررہ قیمت سے زیادہ دام میں نہ فروخت کریں ۔ اگر  مقررہ قیمت سے زیادہ کسی سبزی / پھل / دودھ وغیرہ بیچنے والوں کی شکایت موصول ہوتی ہے تو  ، اس طرح کے دکانداروں کے خلاف لازمی اجزاء ایکٹ 1955 کی متعلقہ دفعات کے تحت ایف آئی آر درج کرکے کاروائی کی جائے گیِ۔

 ٹھیلے والے گلیوں و محلے میں ٹہل ٹہل کر ۔ پھل سبزی دودھ  وغیرہ جیسی ضروری اشیا کے فروشوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ عوام کو صحیح وقت پر صحیح داموں پر فروخت کرے ضلع میں کسی بیچنے والے کے بارے میں زیادہ قیمتوں پر بیچنے کی شکایت موصول ہوتی ہے تو ، انہیں فوری طور پر ڈسٹرکٹ سپلائی آفس کے کنٹرول روم میں شکایت اس نمبر پر 78395648160درج کریں ۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad