تازہ ترین

بدھ، 25 مارچ، 2020

کورونا وائرس کے سبب پولیس نے کی لوگوں کے ساتھ سختی

دیوبند:دانیال خان(یواین اے نیوز 25مارچ2020)کورونا وائرس کے سبب لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والوں پر پولیس نے شکنجہ کسنا شروع کر دیا ہے،پولیس نے 50لوگوں پر نقض امن کی دفعات میں کارروائی کرتے ہوئے 350گاڑیوں کے چالان کاٹے اور 11گاڑیوں کو سیز کر دیا،ایس ڈی ایم دیوبند دیویندر کمار پانڈے اور سی او چوب سنگھ کی قیادت میں پولیس اور پی اے سی کے جوانوں نے شہر میں مہم چلاتے ہوئے سڑکوں پر بلا وجہ گھوم رہے۔

 لوگوں کے خلاف کارروائی کی،پولیس نے اس دوران 50لوگوں کو حراست میں لے کر نقض امن کی دفعات میں چالان کر دیا ساتھ ہی 350گاڑیوں کے چالان کاٹ کر دو لاکھ سے اوپر کا جرمانہ وصول کیا اور گاڑیوں کو سیز کر دیا۔کوتوالی انچارج یگھ دت شرما نے بتایا کہ اب پولیس کسی بھی شخص کو بخشنے والی نہیں ہے،لوگ ہی بیماری کی زد میں آنے کے لئے سڑکوں پر گھوم رہے ہیں انہیں اپنے اہل خانہ کی بالکل بھی فکر نہیں ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad