تازہ ترین

منگل، 24 مارچ، 2020

طلبۂ مدارس سے دردمندانہ درخواست

غلام رسول قاسمی 
موجودہ حالات کے پیش نظر پورے ملک کی ٹرینیں اور بسیں بند ہیں، دوسری طرف نیپال کی سرحد کے ساتھ ساتھ ملک کی اکثر ریاستی (صوبائی) سرحدیں آمد و رفت کے لیے بند کر دی گئیں ہیں، ہزاروں کی تعداد میں لوگ راستے میں پھنسے ہوئے ہیں، مدارس کی تعطیل کا اعلان ہوتے ہی دور دراز کے جو طلبۂ مدارس گھروں کو نکل چکے ہیں وہ بھی ریلوے اسٹیشنز پر رکے ہوئے،اسٹیشنوں سے باہر ہوٹلیں بند ہیں،بہت سے طلبہ آدھے رستے میں پھنسے ہوئے ہیں۔

اس لیے جن مدارس کی تعطیل ہوگئی یا ہونے والی ہے ان سے درخواست ہے کہ خود کو اور گھر والوں کو پریشانی میں مبتلا ہونے سے بچائیں! ہاں اگر جانا ناگزیر ہو تو منتظمین مدرسہ کی جانب سے ایس ڈی ایم سے اجازت نامہ لکھوا کر ساتھ رکھ لیں! کیوں کہ اس کے بغیر آپ ایک ریاست سے دوسری ریاست میں داخل نہیں ہو سکتے ہیں اور اس کے باوجود بھی راستے میں مشکل مراحل پیش آئیں گے . ایسے بھی وبا کی وجہ لاک ڈاؤن ہے، اس معنی کر حکومت نے حکم جاری کیا ہے کہ جو جس شہر و ریاست میں ہیں وہیں رہے، بہتر ہوگا کہ سفر کرنے اجتناب برتیں۔
نوٹ: اس تحریر کا اشتراک کریں تاکہ سب طلبہ واقف ہو سکے

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad