تازہ ترین

جمعہ، 15 مئی، 2020

ممبئی سے مئو/اعظم گڑھ جانے والے مزدوروں سے بھرا ہوا کنٹینر ٹرک پکڑا گیا،50 سے زائد افراد سوار، لئے تھے 35 سو روپیہ فی سواری۔

مئو(یواین اے نیوز15مئی2020)وارانسی کے چوکاکھاٹ میں واقع وروناپل پر سہ پہر کو اس وقت ہنگامہ برپا ہوگیا جب سی او ٹریفک نے شک کی بنیاد پر ٹرک کو روکا تو اس میں سے تقریبا 50 مرد ، خواتین اور بچے بیٹھے ہوئے ملے۔ سب کو راج تالاب میں قرنطین سینٹر بھیج دیا گیا۔ تفتیش کے بعد ہی آگے بھیجا جائے گا۔

سی او ٹریفک اودھیش پانڈے نے بتایا کہ وہ  سہ پہر ایک بجے چوکاکھاٹ پر کھڑے تھے۔ اس دوران ، ایک کنٹینر دکھائی دیا جس نے ورونا پل کی طرف جانا تھا۔ جب شک ہوا تو لوگوں نے رکوا کر چیک کیا اور سامان کے بجائے لوگ بھرے تھے۔ 50 سے زیادہ افراد میں پانچ خواتین اور پانچ بچے بھی تھے۔ بچوں کی عمر آٹھ سے 12 سال تک تھی۔

ان میں مئو ضلع سے 16 ، اعظم گڑھ سے سات ، غازی پور سے تین ، گورکھپور سے دو ، دیوریا سے ایک ، بکسر سے ایک ، نوادہ سے ، دو اورنگ آباد سے ، تین بتیاہ سے ، چار روہتاس سے ، سات نالندہ اور جھارکھنڈ سے دو مزدور بیٹھے تھے۔ سب 9 مئی کی رات مہاراشٹرا سے چلے تھے۔

ڈرائیور رام پرکاش گوتم رہائشی سنت کبیر نگر نے بتایا کہ کینٹر کا مالک افضل اللہ سدھارتھ نگر کا ہے۔ انہوں نے ایک گاڑی کی بکنگ کرکے فی شخص تین ہزار سے ساڑھے تین ہزار کرایہ وصول کیا ہے۔ان تمام گاڑیوں کو اپنے ضلع میں چھوڑنے کی بات کی جارہی تھی۔ رات گئے تک مزدوروں کی جانچ نہیں ہوسکی تھی۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad