تازہ ترین

بدھ، 20 مئی، 2020

دارالعلوم فیض محمدی ہتھیا گڈھ سے طلبہ کی روانگی پر ہدایت

آنند نگر مہراج گنج/عبید الرحمن الحسینی(یواین اے نیوز20مئی2020)عید الفطر کی آمد ایک ایسے وقت میں ہو رہی ہے کہ جب صرف وطن عزیز ہی نہیں بلکہ پوری دنیا کرونا وائرس کی دہشت میں ہے اور دنیا کے بیشتر ممالک میں لاک ڈاون چل رہا ہے۔ایسے میں ہر فرد چاہے وہ مزدور ہو یا تاجر غریب ہو یا امیر اپنے گھر واپس ہونے کی فکر کرتا ہے۔دارالعلوم فیض محمدی ہتھیا گڈھ میں حکومت کے احکامات کے مطابق تعطیل کر دی گئی تھی مگر مشکوٰة شریف کے طلبہ اپنے تیاری کے لئے رک گئے اور آج تک گھر نہیں جاپارہے تھے۔

 ادارہ کے سربراہ اعلیٰ مولانا قاری محمد طیب قاسمی کی فکروں سے طلبہ کی ہر طرح میڈیکل جانچ تھرمل اسکرینگ کرائی گئی۔ الحمدللہ تمام طلبہ صحت مند ہیں اور ضلع انتظامیہ سے دارالعلوم فیض محمدی کے پرنسپل مولانا محی الدین قاسمی ندوی نے قانونی چارہ جوئی کرتے ہوے ان کے گھر بہار و جھارکھنڈ جانے کی اجازت حاصل کر لی اور بانی ادارہ کے تعاون سے اقراءفاونڈیشن ہتھیاگڈھ کے بس سے اور دارالعلوم کے صرفہ پر تمام طلبہ کو ان کے گھر کے لئے روانہ کیا ۔

روانہ کرتے وقت اقراءفاونڈیشن کے بانی حضرت مولانا قاری محمد طیب قاسمی نے انھیں اس مہاماری کے تعلق سے ڈبلیو ایچ او کے ہدایات اور محکمہ صحت پر عمل کرتے ہوے اللہ تعالیٰ سے انابت کی ہدایت دی اور یہ بھی کہا کی آپ لوگ ملک میں جہاں ہوں بندہ خدا ہونے کے ساتھ ساتھ ملک و سماج کی فلاح و بہبود کے لئے ہمیشہ محنت کریں۔ روانگی کے موقع پر طلباءکے علاوہ مولانا اشفاق، وجہ القمرقاسمی ، مولانا ظل الرحمان، ماسٹر فیض احمد، دیپک مشرا، ڈراﺅر راکیش یادواور ان کے معاون انسان علی وغیرہ موجود تھے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad