تازہ ترین

بدھ، 20 مئی، 2020

سعودی عرب کے علماء کرام کا فتویٰ! خطبہ کے بغیر نماز عید گھروں میں ادا کرنا جائز۔

ریاض(یواین اے نیوز 20مئی2020)کرونا وائرس کے بعد پیدا ہونے والی ہنگامی صورت حال کے تناظر میں خطبہ کے بغیر نماز عید گھروں میں ادا کرنا جائز ہے۔ اس امر کا اظہار امام مھمد بن سعود اسلامی یونیورسٹی کے فکلیٹی آف شریعہ کے پروفیسر ڈاکٹر سعد الخثلان نے کیا ہے۔

ڈاکٹر الخثلان نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر جاری پیغام میں کہا ہے کہ ’’موجودہ حالات میں خطبہ کے بغیر گھروں میں عید کی نماز ادا کرنا جائز ہے۔ اس بات کی روایت حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے حوالے سے نقل کی گئی ہے۔ مملکت کے مفتی اعظم عبدالعزیز آل الشیخ نے بھی اس ضمن میں فتوی جاری کیا ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad