تازہ ترین

اتوار، 10 مئی، 2020

فضیلت رمضان منحصر ہے ندائے رحمان کے جواب پر‎

ضیاء الدین الحسینی امام وخطیب مسجد نور ١٦٨نوئیڈا بانی: پیام حرا ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر ٹرسٹ ارریہ سیمانچل بہار
 رمضان المبارک سال بھر کے اسلامی مہینوں میں سب سے زیادہ عظمتوں،فضیلتوں،برکتوں،اوررحمتوں،کامہینہ ہے جو گویا ایمان و اعمال ریچارج کرنے کے لئے ہےاگر سارے سال میں گنہگار اللہ تعالیٰ کی رحمت کو تلاش کرتے ہیں تو رمضان المبارک میں خود اللہ تعالیٰ کی رحمت گنہگاروں کو تلاش کرتی ہےبلکہ یوں کہیے رمضان المبارک رحمت الہی بخشش الہی کے سیلاب کا مہینہ ہے جس طرح سیلاب کا پانی ہر چھوٹی بڑی چیز کو اپنے ساتھ بہا لے جاتی ہے اسی طرح رمضان المبارک سچی پکی توبہ کے بعد ہر چھوٹے بڑے گناہوں کو اپنی طغیانی و روحانی رو میں بہا کر لے جا تاہے سچ پوچھیں تو رمضان المبارک روحانی، رحمانی، و ایمانی، بارش کا موسم اور سیزن ہے رمضان المبارک کی آمد سے ویران دلوں میں ایمانی گھاس اگ جاتی ہے سخت دلوں میں عبادت الٰہی، رحم اور ہمدردی کا جذبہ پیدا ہو جاتا ہے

رمضان المبارک کی ہر رات ایک منادی اعلان کرتاہے
ياباغي الخير اقبل وياباغي الشر أقصر (مشكوة ص ١٧٣)او خیر کے طالب آگے بڑھ، او شر کے طالب رک جا ، بس کر اللہ تعالیٰ کی طرف بڑھ اسکی رضا والے کاموں میں مصروف ہو گناہوں سے باز آجا کیونکہ یہ تو مبارک وقت ہےرمضان المبارک کی اس ندائے رحمان کو اگرچہ ہم اپنے کانوں سے نہیں سن سکتے تاہم اسکا اثر اور ظہور اس دنیا میں ہم اپنی آنکھوں سے دیکھتے ہیں ہمیں اس ندائے رحمان پر لبیک کہ کر اس فرصت کے لمحات کو غنیمت سمجھتے ہوئے  لاک ڈاؤن کے احکامات پر عمل کرتے ہوئے اس موذی وائرس اور عالمی وبا اور مصیب کے وقت اپنے دلوں میں خشیہت الہی  پیدا کرکے نیکی کی طرف بڑھنا اور ترقی کرنا چاہے بدی سے توبہ واستغفار کے ساتھ اپنے وقت کو زیادہ سے زیادہ اللہ تعالیٰ کی عبادت، نماز، روزہ، ذکر و تلاوت ، توبہ استغفار اور مخلوق خدا کی خدمت اور بے سہارا غریب مزدور کی ہر طرح سے اعانت کے ساتھ گزارنے کی کوشش کرتے ہوئے رمضان المبارک کی مبارک ساعتوں سے پورا پورا استفادہ حاصل کرنا چاہیےجس کے لئے اس دعا کی کثرت نہایت مفید ہے لا اله إلا اللہ نستغفراللہ نسئلك الجنة نعوذبك من الناریہی تو رمضان المبارک میں ندائے رحمان کا جواب ہے

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad