تازہ ترین

اتوار، 10 مئی، 2020

لاک ڈاؤن :ممبئی سے چلے گھر کو راستے میں جونپور کے نوجوان کی درد ناک موت سات سالہ بہن زخمی

جونپور ،(یو این اے نیوز 10مئی 2020) کورونا وائرس کے انفیکشن کی وجہ سے ، لاک ڈاؤن میں ممبئی سے بائیک سے بہن اور چچا زاد بھائی  کے ساتھ  اپنے گھر جانے والے نوجوان  کو کیا پتاتھا کہ راستے میں موت اس کا انتظار کر رہی ہے۔  مہاراشٹر کے ضلع اکولا میں ٹرک کی ٹکر سے نوجوان کی موت ہوگئی ،جبکہ دوسرا نوجوان شدید طور پر زخمی ہوگیا۔  یہ دلخراش خبر گھر پہنچتے ہی کہرام مچ گیا  

 علاقے کے کوٹھاری گاؤں کا کملا شنکر (32) اپنے چچا زاد بھائی سجیت کمار (23) کے ساتھ ممبئی میں رہتا تھا  کملا شنکر اپنی چھوٹی بہن مانسی (7) اور سوجیت کے ساتھ جمعہ کے روز موٹر سائیکل پر گھر کے لئے روانہ ہوگئے۔  رات 11 بجے کے لگ بھگ مہاراشٹر کے ضلع اکوولا کے برج نگر میں بالاجی مندر کے پاس مخالف سمت سے آنے والے ایک ٹرک نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی ۔  اس حادثے میں کملا شنکر کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔  سجیت شدید طور پر زخمی ہوگیا جبکہ بچی کو معمولی چوٹیں آئیں۔ 

 ممبئی میں رہ رہے اہل خانہ کے دوسرے  لوگوں کے ذریعے  یہ افسوس ناک خبر جب متوفی کے گھر پہنچتی ہے تو گھر میں کہرام   مچ گیا ،اطلاع کے مطابق اکوولا سے سنیچر کےروز کملا شنکر کی لاش  ایمبولینس سے لیکر گھر کے لئے روانہ ہوچکے ہیں ،جبکہ مرکزی حکومت یہ دعوی کررہی ہیکہ لاک ڈاؤن سے پھنسے ہوئے لوگوں کو انکے گھر تک پہنچانے کے انتظام کیا گیا ہے ،ایسے ہی  مہاراشٹر میں لاک ڈاؤن سے پریشان اپنے اپنے گھر جارہے 16مزدوروں کا ریل کی زد میں آجانے سے مرجانا حکومت کی طرف سے کی گئی تیاریوں کی پول کھول کر رکھ دیا ہے ، اس صاف ظاہر ہوتا ہیکہ حکومت لاک ڈاؤن سے پریشان ملک بھر پھنسے ہوئے مزدوروں  کے لئے کتنا سنجیدہ ہے ،

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad