تازہ ترین

جمعہ، 15 مئی، 2020

جونپور میں بڑا سڑک حادثہ، لاک ڈاؤن گھر لوٹ رہے بستی کے ایک مزدور کی جونپور میں سڑک حادثے میں موت ،سات زخمی ،ضلع انتظامیہ مچی افراتفری

ڈی ایم ، ایس پی نے موقع پر پہنچ کر حادثے کا جائزہ لیکر  زخمیوں کو بہتر علاج کرانے کی  یقین دہانی
جونپور(یو این اے نیوز 15مئی 2020) کھٹن تھانہ حلقہ کے گوبرہا گاؤں کے قریب جمعہ کی صبح کے وقت ایک دل دہلادینے والا  واقعہ پیش آیا ،پریاگ راج سےجھنسی سے گٹیوں سے لدی  ٹرک پر سوار ہوکر اپنے وطن لوٹ رہے آٹھ پردیسی سڑک حادثہ کا شکار ہوگئے اپنے اس حادثے میں ایک مزدور کی موقع پر ہی موت ہوگئی جبکہ سات مزدور شدید طور پرزخمی ہوگئے۔  جبکہ دو کی حالت تشویشناک بنی ہوئی ہے جنھیں ضلع اسپتال ریفر کردیا گیا۔  اطلاع ملتے ہی ڈی ایم اور ایس پی سمیت متعدد تھانوں کی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور معاملے کی باریکی سے تفتیش شروع کردی ہےمعلومات کے مطابق پریاگ راج ضلع جھسی سے گزر رہی گٹی لدی ٹکر   (یو پی 53 ET 0701) پر ، ممبئی ، گجرات اور دیگر میٹرو شہروں سے آنے والے چھ مزدورسوار ہوکر  بستی ضلع  جارہے تھے،وہیں بدلا پور  میں پیدل چل رہے دو اور مزدور سوار ہوگئے، یہ ٹرک  صبح 5 بجے کے قریب  کھٹہن تھانہ علاقہ کے گوبرہا  گاؤں کے پاس تیز رفتار سے آنے والے موٹر سائیکل سوار کو بچانے کے چکر میں ٹرک بے قابو جانے سے پلٹ گیا  

گٹی لدی ٹکر پر سوار تمام سفر کررہے مزدور گٹی میں دب گئے۔ گاؤں والوں نے  پولیس کو اس درد ناک حادثے کی  اطلاع  دینے کے بعد  خود گٹی میں دبے  مزدوروں کو باہر نکالنے کے لئے کام شروع کردیا۔  اس حادثے میں ضلع بستی کا رہائشی منوج کمار موقع پر ہی دم توڑ گیا۔  باقی سات افراد کو کمیونٹی ہیلتھ سینٹر لے جایا گیا۔ جہاں پر ڈاکٹروں نے دو کی حالت نازک دیکھتے ہوئے  ڈسٹرکٹ اسپتال ریفر کردیا۔واضح رہے لاک ڈاؤن کے نفاذ کے بعد سے ملک بھر میں کام کررہے مزدور لاکھوں کی تعداد میں اپنے اپنے گھروں کو کسی بھی طرح لوٹ رہے ہیں ایسے میں ایک بڑی تعداد سیکڑوں میل کا سفر پیدل کرکے اپنے گھر پہنچ رہے  وہیں پر بہت سے مزدور اس مصیبت زدہ سفر میں موت کا شکار ہوجارہے ہیں ایسے میں انکا نہ ریاستی اور نہ ہی مرکزی حکومت کوئی خاص خیال رکھ رہی ہے ۔جبکہ مرکزی حکومت مزدوروں کی گھر واپسی کے لئے بڑے بڑے دعوے کررہی ہے  ایسے میں  حکومتی دعوے کی قلعی کھولنے کے لئے یہ سڑک حادثہ کم نہیں ہے

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad