تازہ ترین

جمعہ، 15 مئی، 2020

جمعیت علماء ہند کی کوششوں سے جماعت کے سبھی ساتھی اپنے گھروں کو روانہ /جماعت کے افراد نے ضلع انتظامیہ اور جمعیت علماء ہند کا شکریہ ادا کیا

بھوگاؤں ،مین پوری/(یواین اے نیوز15مئی2020)قائد ملت وجمعیت علمائے ہند کے جنرل سکریٹری حضرت مولانا محمود اسعد مدنی صاحب و جمعیت علماء اترپردیش صدر حضرت مولانا متین الحق اسامہ صاحب ،و جمعیت علماء ہند سکریٹری حضرت مولانا حکیم الدین صاحب قاسمی،و جمعیت اتر پردیش سیکریٹری قاری عبد المعید چودھری صاحب کی جدو جہد و کوششوں کے بعدآج ١٤/ مئی ٢٠٢٠ کوضلع مین پوری کی انتظامیہ نے تبلیغی جماعت کے تقریبا 35 لوگوں کوکموبیش 42 روزہ علاج کے بعد کورانٹائن سینٹر سے اپنے اپنے گھروں پر روانہ کر دیا ۔ان جماعتی لوگوں کی روانگی پر ضلع مین پوری کے مسلمانوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ضلع کے تمام تبلیغی جماعت سے وابسطہ لوگوں نے ضلع انتظامیہ خصوصاً ضلع مجسٹریٹ مہیندر بہادر سنگھ وپولس سپرنٹنڈنٹ اجے کمار پانڈے کا تہ دل سے شکریہ ادا کیا ۔

ملک میں کورونا وائرس جیسے مہلک مرض کا آغاز ہوا اور وزیر اعظم نے پورے ملک میں لاک ڈاؤن کا اعلان کیا ،اسی دوران 11 اپریل کو ضلع مین پوری میں ایک جماعت ضلع شاملی اور ایک جماعت ریاست مہاراشٹرکے ضلع امراوتی کی تھی ،ضلع انتظامیہ نے سبھی جماعتی لوگوں کو اپنی تحویل میں لیکر انکا طبی معائنہ کرایا تھا ،جس میں شاملی کی جماعت کے تین افراد کی رپورٹ پازٹیو آئی تھی ۔ضلع انتظامیہ نے جماعت سے وابستہ ضلع کے لوگوں کی تفتیش کی اور ان کو کوارنٹائن کے لئے بلا لیا گیا ،حالانکہ ضلع کے کسی بھی تبلیغی جماعت کے لوگوں کو کورونا متاثر نہیں پایا گیا تھا ،پھر بھی احتیاطاً ضلع انتظامیہ نے ضلع کے لوگوں کو بھی ١٤/ دن کے لئے قرنطینہ میں رکھا ۔مدت مکمل ہو نے کے با وجود بھی انتظامیہ ضلع کے لوگوں کی رہائی نہیں کر رہا تھا ۔اور جو شاملی کی جماعت کے ٣/ لوگوں کو وائرس سے متاثر پایا گیا تھا ،ان کی بھی بعد کی طبی رپوٹیںمنفی (نگیٹیو) آئیں ۔ 14/یوم کا قرنطینہ کا وقت مکمل ہونے پر بھی ضلعی انتظامیہ جماعت کے افراد کو گھر جانے کی اجازت نہیں دے رہا تھا ۔

اسوقت جمعیت علماء ہند کی ضلع کمیٹی کے ارکان جس میں ، حضرت مولانا اکرم ندوی صاحب صدر جمعیت علماء مین پوری ،سیکریٹری جمعیت علماء مین پوری حافظ محمد خالد وجمعیت کے قانونی مشیر کار،اے ایچ ہاشمی ایڈ ووکیٹ ودیگر ارکان نے ضلع کے اعلیٰ افسران سے مسلسل رابطہ قایم کرنا شروع کیا ،اور ان پر دباؤ بنانا شروع کیا ۔ضلعی حکام کا ایک ہی کہنا تھا کہ جب تک حکومتی سطح سے کوئی ہداےت نہیں ملے گی ،ضلع انتظامیہ اس معاملہ میں کوئی قدم نہیں اٹھائے گی ۔ضلع انتظامیہ کی جانب سے تسلی بخش جواب نہ پاکر ضلع جمعیت علماء مین پوری کے ارکان وعہدیداران نے ریاستی سطح کے جمعیت کے عہدیداروں سے رابطہ شروع کئے ،جنرل سیکریٹری حافظ محمد خالد نے مولانا حکیم الدین صاحب قاسمی و جمعیت اترپردیش کے صدر حضرت مولانا متین الحق اسامہ صاحب قاسمی ،و قاری عبد المعید صاحب چودھری کو مکمل حالات کی تفصیلی معلومات فراہم کرائی ۔حافظ محمد خالد نے کہا کہ ہمارے ان مذکورہ اکابرین کی کوششیں رنگ لائیں ،اور آج 14 مئی 2020 کو جماعت کے سارے افراد اپنے اپنے گھروں کو روانہ ہو گئے ۔کورنٹائین کئے گئے سبھی جماعتی افراد کو ضلع انتظامیہ کی طرف سے کسی قسم کی کوئی تکلیف نہ ہو نے،اور مکمل سحر ی وافطار وطعام کا شاندار انتظام کئے جانے پر ضلع جمعیت علماء مین پوری نے افسران و حکام کا تہ دل سے شکریہ ادا کیا ۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad