تازہ ترین

بدھ، 20 مئی، 2020

دیوبند میں راشن تقسیم کو لیکر دو فریقوں کے درمیان ہوئی کہاسنی دیکھتے ہی دیکھتے مار پیٹ میں تبدیل،وارڈ ممبر سمیت کئی لوگ زخمی

دیوبند:دانیال خان(یواین اے نیوز20مئی2020)ُٰراشن تقسیم کو لیکر دو فریقوں کے درمیان ہوئی کہاسنی دیکھتے ہی دیکھتے مار پیٹ میں تبدیل ہو گئی،دونوں جانب سے چلے لاٹھی ڈنڈوں کے نتیجہ میں وارڈ ممبر سمیت کئی لوگ زخمی ہو گئے۔اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچی پولیس نے سڑک پر لاٹھیاں پھٹکار کر حالات قابو میں کئے اور زخمی وارڈ ممبر کو اسپتال میں داخل کرایا۔تفصیل کے مطابق شہر کے محلہ نیچل گڑھ میں نگر پالیکا پریشد کے وارڈ ممبر شرافت ملک کی رہائش گاہ پر راشن ڈیلر راشن تقسیم کے لئے پرچی بنا رہا تھا،اسی دوران وہاں پہنچے محلے کے ہی سلمان اور شہزاد نے نگر پالیکا رکن شرافت پر راشن کارڈ میں اپنی یونٹ کم کرانے کا الزام لگاتے ہوئے ہنگامہ آرائی شروع کر دی سلمان وغیرہ کا الزام تھا کہ وارڈ ممبر نے فوڈ سپلائی محکمہ سے ساز باز کر راشن تقسیم کے عمل میں گڑبڑی پیدا کی ہے جبکہ شرافت کا کہنا تھا کہ فوڈ محکمہ کے ذریعہ سے ہی لوگوں کو راشن دیا جاتا ہے،کس کی یونٹ بڑھ رہی ہے یا کس کی یونٹ کم ہو رہی ہے۔

 اسے اس کے متعلق کوئی علم نہیں ہے اور نہ ہی اس کا راشن تقسیم کے عمل میں کوئی دخل ہے۔بتایا جاتا ہے کہ معاملہ اتنا زیادہ بڑھ گیا کہ دونوں فریق ہاتھوں میں لاٹھی ڈنڈے لیکر گھروں سے باہر آ گئے اورایک دوسرے پر حملہ کر دیا جس کے نتیجہ میں شرافت سمیت کئی لوگ زخمی ہو گئے بتایا جاتا ہے کہ پولیس کے پہنچنے پر وارڈ ممبر کے حامیوں نے زبردست ہنگامہ آرائی کی،جنہیں سڑک پر لاٹھیاں پھٹکار کر پولیس نے گھروں میں جانے کا مجبور کر دیا اور حالات قابو میں کر پولیس نے زخمی وارڈ ممبر شرافت کو علاج کے لئے سی ایچ سی میں داخل کرایا اور دیگر زخمی خود ہی اسپتال پہنچ گئے۔خبر لکھے جانے تک کسی بھی فریق نے کوتوالی میں تحریر نہیں دی تھی۔کوتوالی انچارج یگھ دت شرما نے بتایا کہ کسی بھی فریق نے تحریر نہیں دی ہے تحریر ملنے پر معاملہ درج کیا جائے گا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad