تازہ ترین

پیر، 11 مئی، 2020

اعظم گڑھ ماہل کا ٹرانسفارمر جلا 250 گھروں کی بتی گل

اعظم گڑھ ،ماہل (یو این اے نیوز 11مئی 2020)مقامی نگر پنچایت کی پولیس چوکی کے پاس  ہی واقع 250 کے وی اے  کا ٹرانسفارمر اتوار کی صبح  جل گیا   جس کی وجہ سے روزہ داروں  سے لیکر امباری  روڈ تک دکانداروں کو کافی پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے جمعہ کی رات ، ٹرانسفارمر کی تینوں کھونٹی جل گئی تھی جسے  بجلی محکمہ کے لوگوں نے درست کیا اور بجلی کی سپلائی بحال کردی۔ لیکن 24 گھنٹے کے اندر دوبارہ جل  گیا۔اس کی وجہ سے ، قصبہ کے دکاندار اور امباری  روڈ پر بسنے والے 200 کے قریب گھروں کو بجلی سپلائی  کی جاتی ہے۔ 

 قصبے کے راج ناتھ پانڈے ، سنجے موڈنوال ، ایاز احمد ، سنتوش گپتا ، محمد خالد وغیرہ نے فوری طور پر نیا ٹرانسفارمر بدلنے  کا مطالبہ کیا ہے۔ جے ای منوج کمار نے یقین دلایا کہ جلد ہی اسے تبدیل کردیا جائے گا۔ فی الحال اس طرح سے بجلی سپلائی رک جانے سے لوگوں میں غصہ پایا جارہا ہے ،ایک طرف روزہ دوسری طرف بجلی کا نہ ہونا جس سے روزہ داروں کو کافی پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad