تازہ ترین

اتوار، 24 مئی، 2020

حرم مکی میں احتیاطی تدابیر کے ساتھ عید کی نماز ادا کی گئی۔

شیخ ڈاکٹر صالح بن عبد اللہ بن حمید نے نماز عید کی امامت کی

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق مسجد الحرام کے امام شیخ ڈاکٹر صالح بن عبد اللہ بن حمید نے نماز عید کی امامت کے بعد خطبہ دیا۔
مسجد الحرام کو کورونا وائرس سے پاک رکھنے اور عوام الناس کی سلامتی کے لیے حرم میں نمازیوں کی شرکت معطل رکھی گئی۔
خطبہ دیتے ہوئے شیخ ڈاکٹر صالح بن حمید نے کورونا وائرس سے رونما ہونے والے اسباق پر روشنی ڈالی ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’یہ ننھی مخلوق جو مجرد  آنکھ سے دیکھی بھی نہیں جاتی مادہ پرست انسان کی بے بسی ظاہر کر رہی ہے‘۔
جن ممالک نے اسباب اختیار کرتے ہوئے اس کا مقابلہ کیا ہے وہ سب سے زیادہ محفوظ ہیں جبکہ جنہوں نے تساہل سے سے کام لیا انہوں نے اپنے عوام کی بڑی تعداد کو ہلاکت میں ڈالا  ہے‘۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad