تازہ ترین

جمعہ، 8 مئی، 2020

دیوبند میں شراب پی کر پولس اہلکاروں نے مسلم گھروں میں گھس کر بری طرح پیٹا۔ خوف کا ماحول۔

دیوبند:دانیال خان(یواین اے نیوز8مئی2020)وبائی مرض کورونا کے سبب اپنے گھروں میں قیدشہر کے محلہ پٹھانپورہ کے لوگوں کو اس وقت ایک نئی پریشانی سے دو چار ہونا پڑا جب ایک پولیس اہلکاروردی اور اسکا ساتھی ہوم گارڈوردی کے نشے میں چور محلہ کے لوگوں سے بدتمیزی کرنے لگا محلہ کے لوگوں نے اس کو کافی سمجھانے کی کوشش کی لیکن وہ وردی کے نشہ میں اس قدر چور تھا کہ اس پر کسی کے سمجھانے کا کوئی اثر نہیں ہوا،اتنا ہی نہیں مزکورہ پولیس اہلکار نے سمجھانے بجھانے والے لوگوں کے ساتھ مار پیٹ بھی شروع کر دی جس پر محلہ کے لوگ گھروں سے باہر نکل کر مزکورہ پولیس اہلکار کے مد مقابل آ گئے اور اسکی شکایت اعلی افسران سے کرنے کی بات کرنے لگے تو مشتعل پولیس اہلکار نے بذریعہ فون آس پاس موجود پولیس ٹیم کو بلا لیا۔خبر ملتے ہی موقعہ پر پی اے سی کے جوان بھی پہنچ گئے الزام ہے کہ پی اے سی کے جوانوں اور پولیس ٹیم نے لوگوں کے گھروں میں گھس کر نوجوانوں،بچوں اور خواتین کے ساتھ بھی مار پیٹ کی جس میں قریب دس لوگوں کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔

وہیں بھائلہ چوکی انچارج دھریندر کمار کا کہنا ہے کہ وہ علاقہ میں حسب معمول گشت کر رہے تھے جیسے ہی وہ ریتی چوک کے نزدیک حسینی ہوٹل کے پاس پہنچے تو انہوں نے دیکھا کہ وہاں پر کچھ نوجوان آپس میں ایک دوسرے کے ساتھ گالی گلوچ کر رہے تھے جب انہوں نے ان سے گھروں میں جانے کو کہا تو انہوں نے ان پر حملہ کرتے ہوئے انکی بائک بھی توڑ دی،جس پر پولیس ٹیم کو وہاں بلانا پڑا۔ایس پی دیہات ودیا ساگر مشر نے بتایا کہ نوجوانوں کو پکڑنے کے دوران خواتین کے ساتھ بدسلوکی کئے جانے کے پولیس پر لگائے جا رہے الزامات بے بنیاد ہیں پولیس اہلکاروں پر حملہ کرنے والے نگر پالیکا رکن مظاہر حسن بھولا کے بیٹے سمیت50نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے،پولیس نے موقع سے ایک نوجوان کو بھی گرفتار کیا ہے

پولیس شہر کے لوگوں کو مہلک مرض کورونا سے بچانے کے لئے ہی انہیں گھر سے باہر نکلنے سے روک رہی ہے ایسے وقت میں لوگوں کو پولیس کا تعاون کرنا چاہئے جبکہ محلہ کے لوگوں کا کہنا ہے کہ ایک مسلم خاتون دوا لینے کے لئے میڈیکل اسٹور پر جا رہی تھی تبھی ایک پولیس اہلکار نے اس کو تھپڈ مار دیا جس کی مخالفت محلہ والوں نے کی تو پولیس ٹیم نے انکو انکے گھروں میں گھس گھس کر مارا الزام ہے کہ بچوں اور خواتین کے ساتھ بھی مارپیٹ کی گئی،بعد محلہ کے لوگوں نے پولیس ٹیم کے ساتھ دھکہ مکی کی ہے،محلہ والوں کے مطابق چار خواتین سمیت 10لوگ زخمی ہیں۔انہوں نے معاملہ کی جانچ کرائے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad