تازہ ترین

پیر، 29 جون، 2020

اراکین شوری مجلس علماء ملت نوکٹہ ضلع کشن گنج طلبہ یونٹ کی ایک اہم میٹنگ۔

 کشن گنج (یو این اے نیوز 29جون 2020) مجلس علماء ملت نوکٹہ پنچایت طلبہ یونٹ کی ایک اہم میٹنگ ہوئی۔میٹنگ کا آغاز مولاناانضمام الحق کی تلاوت قرآن اور حافظ منقبت یزدانی کی نعتیہ کلام سے ہوا۔جس میں ملک کے موجودہ حالات پر گفتگو کرتے ہوئےصدر مجلس علماء ملت نوکٹہ پنچایت مفتی سید حسین نے کہا کہ یہ تاریخ رہی ہے جب کسی بھی ملک کے حالات بگڑتے ہیں اسوقت تنظیمیں وجود میں آتی ہیں

 لیکن ہمیشہ اخلاص سے کام کرنے والے ہی کامیاب ہو تے ہیں۔الحمد للہ مجلس علماء ملت نے کم مدت میں جتنا کام انجام دیا یہ اسکی مقبولیت کی علامت ہے ۔پھر مجلس علماء ملت کے اغراض و مقاصد بالتفصیل طلبہ کے ذہن نشیں کرایا  اور اسکے طریقہ کار کو سمجھایا ۔اس پر  جنرل سیکریٹری مجلس علماء ملت نوکٹہ پنچایت جناب قاری اقبال حسین صاحب استاذ ادارہ فیض القرآن ٹھکری باڑی نے روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ آپ لوگ طلبہ یونٹ کے اراکین شوری ہیں جب بھی مجلس علماء ملت  آواز دیں اور آپ مدرسوں کی تعطیل میں گھر پر رہیں تو تمام کاموں کو چھوڑ کر اسکی آواز پر لبیک کہنا ہے۔طلبہ نے تمام باتوں کو غور سے سنا اور پر جوشی کا مظاہرہ کیا اور کہا کہ بہت جلد نوکٹہ پنچایت کے تمام طلبہ کا ڈاٹا تیار کرکے مجلس علماء ملت کے ذمہ داران کے حوالہ کریں گے

 انشاءاللہ۔ نوکٹہ پنچایت علماء یونٹ کے خزانچی جناب قاری اسلم صاحب استاذ ادارہ صوت القرآن نے کہا کہ جو طلبہ پڑھنے نہیں جارہاہے آپ اراکین شوری ہی اس کے لئے فکر کریں اور ان کو تعلیم کی طرف مائل کریں ۔آج کی میٹنگ میں ان طلبہ نے شرکت کی حافظ نعمان نواز۔مولوی راغب اشرف۔حافظ منقبت یزدانی ۔مولانا انضمام الحق، حافظ ابوطالب،حافظ امجد عالم،حافظ توحید،حافظ سہیل اختر، ولی اللہ، منظر، حافظ ارشاد،

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad