تازہ ترین

بدھ، 10 جون، 2020

بلریاگنج مظاهرے میں گرفتار 5 مزید لوگوں کى ضمانت منظور

بلریا گنج (10/06/2020): شہریت ترمیمی بل مخالف مظاہرے میں گرفتار لوگوں میں مزید پانچ لوگوں کو منگل کے روز ہائی کورٹ نےضمانت پر رہا کرنے کا فیصلہ سنایا۔ گرفتار کئے گئے 19 لوگوں میں سے اب تک 11 لوگوں کی ضمانت منظور ہوچکی ہے۔ مزید 8 لوگوں کی ابھی سماعت ہونا باقی ہے۔بلریا گنج بازار خاص کے مولانا محمد علی جوہر پارک میں سی اے اے، این آر سی اور این پی آر کے خلاف مظاہرے میں گرفتار لوگوں میں آج شہاب بن شاداب بندول، عبد الرحیم بن امان الحق بندول ،تہذیب عرف وکیل بن تواب بندول، حکیم الدین بن ابو الجیش ساکن ہرنئی اور عامر بن نسیم ساکن بلریاگنج کو الہ آباد ہائی کورٹ نے ضمانت پر رہا کرنے کا فیصلہ دیا ہے۔اس معاملے میں پیش پیش رہنے والے اور ضمانت پر پہلے ہی رہا ہونے والے مولانا طاہر مدنی نے حوصلہ نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میرے علاوہ ابھی تک 5 لوگوں کی ضمانت کے بعد آج الہ آباد ہائی کورٹ نے ان پانچوں کی عرضی پر سماعت کے بعد ضمانت پر رہا کرنے کا فیصلہ دے دیا ہے۔ 

لیکن کاغذی کارروائی پوری کرنے اور باہر آنے میں انہیں بھی کم سے کم ایک دن لگ سکتا ہے۔ مولانا نے مزید کہا کہ باقی بچے ہوئے 8 لوگوں کی فائل بھی سماعت کے لیے داخل کی گئی ہے اب ان کی سماعت ایک ساتھ ہوگی یا دو دو تین تین کرکے سب کی سماعت ہوگی اس کے بارے میں ابھی کچھ معلوم نہیں ہے۔ لیکن امید ہے کہ ان کی بھی ان شاءاللہ جلد ضمانت پر رہائی ہوجائے گی۔واضح رہے کہ جنوری کے آخری ہفتے اور فروری کے شروع میں بلریاگنج میں ہوئے مظاہرے میں کل 19 لوگوں کو جھوٹے مقدمات میں گرفتار کرلیا گیا تھا جن میں سے 11 لوگوں کی ضمانت پر رہائی کا فیصلہ ہوچکا ہے۔
بشکریہ حوصلہ نیوز

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad