تازہ ترین

بدھ، 10 جون، 2020

انسانیت سے عاری بی جے پی

یوسف حزقیل مظاہری سہارنپوری 
ملک کی مشہور و معروف و بدنام زمانہ بی جے پی پارٹی شروع ہی سے اسلام دشمنی کو لیکر سرخیوں میں رہی ہے، اگر چہ اس نے کبھی کبھی اپنے بچاؤ کی خاطر مسلمانوں کی حمایت کی بات کی ہے، تاہم اس کی اسلام دشمنی کو کسی طور بھلایا نہیں جاسکتا، جھوٹ، کذب بیانی، افتراء پردازی اس کا طرہ امتیاز ہے، الیکشن کے موقع پر ہندو مسلم، ہندوستان پاکستان کرکے ووٹ حاصل کرنا اس کی پرانی عادت ہے، جیت سے پہلے کہیں کہیں "سب کا ساتھ سب کا وکاس" سننے میں آتا ہے، جس سے بھولی بھالی عوام اس کے جھانسے میں آجاتی ہے، اور بے سوچے سمجھے اس پارٹی کو ووٹ دیدیتی ہے، جب سے یہ پارٹی بر سر اقتدار آئی ہے، تب سے سب کا ساتھ تک دیکھنے میں نہیں آیا وکاس کا تو سوچیے مت، ساتھ اور وکاس تو کسی کا نہیں ہوا البتہ ناش سب کا ہوا ہے، 

کووڈ نائنٹین کی وجہ سے جہاں بہت کچھ دیکھنے اور برتنے کو ملا ہے، وہیں بہت سے نقاب پوش چہرے بھی عریاں ہوئے ہیں، جہاں بہت سے وعدے پادر ہَوا ثابت ہوئے ہیں، وہیں بہت سی امیدیں بھی پانی ہوئی ہیں، ہر بار کی طرح اس بار بھی بی جے پی کا سیاہ چہرہ دیکھنے میں آیا ہے، کووڈ نائنٹین اور غریبوں کے نام پر ڈونیٹ کروڑہا کروڑ روپیہ اپنے مفاد کی خاطر استعمال کیا جارہاہے، پیادہ پا چل رہے غریب مزدوروں کے لیے کھانے اور سواری کا کوئی انتظام نہیں کیا گیا تھا، مہینہ بھر سے زائد ایام تک مزدوروں کا پیدل سفر جاری رہا، ہوائی چپل والوں کو ہوائی جہاز میں بٹھانے کی بات کرنے والوں نے مصیبت کی گھڑی میں طوطا چشمی سے کام لیا ہے، ریل یاترا مفت کرنے کے بہ جائے بعض مقامات پر کرایا دو چند کردیا گیا تھا، اور جب مزدور کسی طرح کرایا ادا کرکے ٹرین میں سوار ہوئے تو ریلوے ٹریک، ٹریک نہیں بھول بھلیا بن  گیا کہ ٹرین کہیں کی جاتی کہیں اور پہنچ گئی،

 ایک دن میں اپنے گھر پہنچ رہے مزدور پانچ چھ دن میں بہ مشکل تمام گھروں کو پہنچے، الغرض خود کو غریبوں کا مسیحا بنا کر پیش کرنے والی بی جے پی پارٹی غریبوں کا ساتھ دینے میں ناکام ثابت ہوئی ہے، بل کہ اگر اس کو غریبوں کا گناہ گار کہا جائے تو شاید غلط نہ ہوگا، غریبوں کے نام پر اربوں روپیہ ڈونیٹ لینے والی بی جے پی پارٹی نے غریبوں کے لیے ہاتھ کھڑے کردیے، جبکہ بی جے پی پارٹی کے گریہ منتری امت شاہ نے 144 کروڑ روپے اپنی ریلی میں ایسے خرچ کردیے گویا آباء سے ورثے میں ملے ہوں، 72ہزار LED کی چکا چوند میں دیے جانے والے بھاشن میں کذب بیانی اور فریب دہی کے علاوہ کوئی بات نہیں ہوئی، 

عوام کی حیرانی کی انتہا نہ رہی جب انہوں نے دیکھا کہ اس مہاماری کے دور میں بھی(جبکہ وائرس کا قہر ابھی تھما نہیں ہے، اور غربت نے ملک بھر میں زور پکڑ لیا ہے) بی جے پی اپنی گندی سیاست سے نہیں چوکی، اور وہ غریبوں کے حال سے ناآشنا مریضوں کی حالت سے بے خبر رہ کر اپنے پرچار میں لگی ہوئی ہے، بہار الیکشن کے لیے انسانیت سے عاری بی جے پی سب کچھ بھول کر ووٹ بٹورنے کے لیے عوام کو گمراہ کرنے نکلی ہے، کورونا اور غریبوں کے نام پر پی ایم کیئر فنڈ میں دیا جانے والا اربوں روپیہ ان ریلیوں اور الیکشن کی نذر ہوگا، کووڈ نائنٹین نے بی جے پی کے دامن داغ دار پر ایک اور نشان بد لگا دیا ہے

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad