تازہ ترین

اتوار، 21 جون، 2020

گاڑی کی زد میں آکر بائک سوار شخص زخمی

 دیوبند۔دانیال خان۔(یو این اے نیوز 21جون 2020)دیوبند کے قریبی گاؤں جڑودہ جٹ میں گاڑی کی زد میں آکر بائک سوار شخص زخمی ہو گیا جسے سی ایچ سی ابتدائی علاج کے بعد ضلع اسپتال ریفر کر دیا۔اطلاع کے مطابق جڑودہ جٹ گاؤں کا رہنا والا روندر کمار بذریعہ بائک کسی کام سے دیوبند آیا تھا کام سے فارغ ہوکر جب وہ شام کے وقت اپنے گھر واپس لوٹ رہا تھا 

تو اس دوران جب وہ گاؤں کے راستے پر پہنچا تو پیچھے آنے والی گاڑی نے اس کو اپنی زد میں لے لیا جس کے نتیجہ میں وہ شدید طور پر زخمی ہو گیا،خبر ملتے ہی موقع پر پہنچی پولیس نے زخمی کو علاج کے لئے سی ایچ سی میں داخل کرایا 

جہاں پر ڈاکٹروں نے فوری میڈیکل ایڈ کے بعد زخمی کی تشویش ناک حالت کو دیکھتے ہوئے ہائر سینٹر ریفر کر دیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ زخمی کے اہل خانہ کی جانب سے ابھی تحریر نہیں ملی ہے،تحریر ملنے کے بعد قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad