تازہ ترین

اتوار، 21 جون، 2020

اہلیہ نے شوہر پر مارپیٹ کرنے اور گھر سے نکالنے کا الزام لگاتے ہوئے کوتوالی میں دی تحریر

دیوبند۔دانیال خان۔(یو این اے نیوز 21جون 2020)شہر کے روی داس مارگ کے رہنے ایک نوجوان پر اسکی اہلیہ نے مارپیٹ کر گھر سے نکالنے کا الزام لگایا۔متاثرہ نے کوتوالی میں پہنچ کر ملزم شوہر کے خلاف پولیس سے کارروائی کئے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔دوپہر کے وقت کوتوالی پہنچی متاثرہ خاتون نے بتایا کہ اسکی شادی چار سال قبل روی داس مارگ کے رہنے والے ایک نوجوان سے ہوئی تھی جس سے اس کے دو بیٹے پیدا ہوئے

 جن میں ایک کی عمر دو سال اور دوسرے کی عمر نو ماہ ہے،متاثرہ کے مطابق شادی کے وقت اس کے والد نے اپنی حیثیت کے مطابق کافی جہیز دیا تھا لیکن اس کا شوہر اس سے خوش نہیں تھا اور اضافی جہیز لانے کا دباؤ بناکر اس کے ساتھ مارپیٹ کرتا رہتا ہے

،متاثرہ نے کوتوالی میں دی گئی تحریر میں بتایا ہے کہ گزشتہ 18جون کو اضافی جہیز لانے کا دباؤ بناتے ہوئے اس کے شوہر نے اس کے ساتھ مارپیٹ کی تو وہ ای رکشاء میں بیٹھ کر اپنے مائکہ کے لئے روانہ ہو گئی،خاتون کے مطابق جب وہ منگلور پولیس چوکی کے نزدیک پہنچی تو اس کے شوہر نے اس کی رکشاء کو رکوا لیا اور اس کے دونوں بچوں کو رکشاء سے زبردستی اتار لیا جب اس نے اس پر اعتراض کیا تو اس کے شوہر نے سڑک پر ہی اس کے ساتھ مار پیٹ شروع کر دی جب اس نے شور شرابہ کیا تو اس کا شوہر اسے دھمکی دیتے ہوئے بچوں کو لیکر وہاں سے چلا گیا جس کے بعد وہ اپنے مائکہ آ گئی،متاثرہ نے کوتوالی میں تحریر دیتے ہوئے ملزم شوہر کے خلاف کارروائی کئے جانے کا مطالبہ کیا ہے

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad