تازہ ترین

اتوار، 21 جون، 2020

جونپور گیارہ ہزار وولٹیج کرنٹ کی زد میں آنے سے نوجوان کی موت،تین بچے ہوئے یتیم، مچا کہرام

جونپور (یو این اے نیوز 21جون 2020) کھیتاسرائے  تھانہ حلقہ کے گورینی بازار سے سٹے چوکیہ گاؤں رہائشی 32 سالہ شیلینڈر سنگھ( ببلو ) ولد رام جیت سنگھ  گیارہ ہزار وولٹیج کرنٹ کی زد میں آجانے سے جاں بحق ہوگیا۔

  موصولہ اطلاع کے مطابق مذکورہ نوجوان کسی کام کے لئے اپنے گھر کی چھت پر گیا تھا ۔گھر کے اوپر سے 11000 وولٹ بجلی کا تار گیا ہوا ہے  ۔متوفی گھر کی چھت پر بیٹھا ہوا تھا بے خیالی میں اس سے ہائی ٹینشن تار چھو گیا جس سے وہ بری طرح  سے جھلس گیا

  ،اس خبر سے علاقے میں کہرام مچ گیا لوگوں کی بھیڑ جمع ہوگئ  اہل خانہ کے لوگ  زخمی نوجوان کو شاہ گنج سوندھی اسپتال لے گئے جہاں پر  ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad