تازہ ترین

جمعرات، 4 جون، 2020

جونپور میں دبنگوں کے ذریعہ وقف کی زمین پر قبضہ کرنے کی کوشش۔

 متاثرہ شخص نے وزیر اعلی سمیت اعلی عہدیداروں کو ارسال کیا انصاف پانے کےلئے خط

جونپور ۔(یو این اے نیوز 3 جون 2020 لاک ڈاؤن میں معمولی سی ڈھیلے ہونے کے بعد  زمین کے کاروباری اور متنازعہ اراضی پر غنڈہ گردی سےقبضہ کرنے والے آہستہ آہستہ متحرک ہو رہے ہیں۔  کھیتا سرائے تھانہ حلقہ کے  سونگر گاؤں میں ایسا ہی ایک معاملہ منظر عام پر آیا ہے۔

 واضح رہے کہ سونگر گاؤں  میں سید نذیر حسین کی زمین آر جی نمبر ہے۔  459 قریب 5 ایکڑ زمین ہے جو شیعہ وقف بورڈ کے نام  پر رجسٹرڈ ہے ، مذکورہ زمین کے مالک نذیر حسین 80 کی دہائی میں فوت ہوگئے ہیں۔  اس زمین پر ، سونگر گاؤں کی رہائشی رابعہ بیگم بیوی شمش الدین مرزا 2005  میں فرضی طریقے سے اپنے نام پر وصیت درج کراکر اپنے نام کی زمین ہونے کا دعوی پیش کررہی ہیں،جس کا مقدمہ ابھی عدالت میں زیر سماعت ہے۔ 

 یہ الزام لگایا جاتا ہے کہ مذکورہ زمین دبنگئ کے بل پر زبردستی قبضہ کرنے کی کوشش کررہے ہیں  متو لی سید محمد حسن نے وزیر اعلی سمیت ضلع کے اعلی عہدیداروں کو ایک شکایت خط دے کر انصاف کی اپیل کی ہے۔  اس معاملے کی تفتیش کے دوران ، کھیتاسرائے تھانہ صدر  وجے پرتاپ سنگھ نے ، رابعہ  فریق کی بات کو سنتے ہوئے عدالت کا فیصلہ آنے تک کسی بھی قسم کا تعمیراتی کام نہ کرنے کی سخت ہدایات دیئے ہیں

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad