تازہ ترین

جمعرات، 18 جون، 2020

حضرت خواجہ معین الدین چشتی اجمیریؒ کی شان میں گستاخی پر قانونی کاروائی کی جائے ، عطاء الرحمن ندوی

انکی شان میں نیوز 18" کے اینکر کا نازیبا تبصرہ ناقابل برداشت، مذکورہ چینل اور اینکر کیخلاف سخت قانونی کارروائی کا مطالبہ 
بارہ بنکی(یواین اے نیوز18جون2020) سلطان الہند حضرت خواجہ معین الدین چشتی اجمیری علیہ الرحمہ کی شان میں سرِ عام گستاخی کرنے پر مولانا عطاء الرحمن ندوی نے  ایک پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے کہا کہ سلطان الہند حضرت خواجہ معین الدین چشتی اجمیریؒ کی شان  میں ٹی وی چینل ’’نیوز 18’’ کے اینکر امیش دیوگن نے جس دریدہ دہنی سے نازیبا تبصرہ کرکے انکی شان میں گستاخی کی ہے اسے ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا ہم اسکی پرزو الفاظ میں مذمت کرتے ہیں ۔
 ٹی وی اینکر کا اس ہتک آمیز  اور  مذموم بیان مذہبی فرقہ واریت کو ہوا دینے کی کوشش ہے، ہم تمام لوگ  اسطرح کی کسی بھی سازش کو  کسی صورت میں کامیاب ہونے نہیں دیں گے، 

مولانا عطاء الرحمن ندوی نے کہا کہ حضرت خواجہ اجمیری رحمۃ اللہ علیہ ایک بلند پایہ بزرگ،اور عظیم ترین داعی تھے اور وہ تاریخ ہند کا ایک درخشاں باب ہیں،انھوں نے دین اسلام کے پیغام کو عام کرکے لاکھوں لوگوں کو اللہ وحدہ کی بندگی کی معراج عطاء کی اور سماج کے پست طبقات کو انسانیت کا وقار و احترام عطاء کیا ۔عطاء الرحمن ندوی نے  کہا کہ  میرا حکومت ہند سے مطالبہ ہے کہ مذکورہ چینل اور اینکر  کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے اور اس بات کو یقینی بنایا جائے

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad