تازہ ترین

پیر، 22 جون، 2020

لالچی سسرال والوں نے اضافی جہیز کا مطالبہ پورا نہ ہونے پر شادی شدہ کو مارپیٹ کر گھر سے باہر نکالا

دیوبند:(یو این اے نیوز 22جون 2020)جہیز کے لالچی سسرال والوں نے اضافی جہیز کا مطالبہ پورا نہ ہونے پر شادی شدہ کو مارپیٹ کر گھر سے باہر نکال دیا،متاثرہ اپنے مائکہ میں آکر رہنے لگی تو ہفتے کے روز شوہر اور سسرالیوں نے گھر پہنچ کر اس کے ساتھ مارپیٹ کی۔متاثرہ نے شوہر سمیت دیگر سسرال والوں کے خلاف کوتوالی میں تحریر دی ہے۔

کوتوالی میں دی گئی تحریر میں محلہ پٹھانپورہ کی باشندہ خاتون نے بتایا کہ اسکی شادی سال2019میں محلہ لام کے باشندہ ایک نوجوان سے ہوئی تھی شادی میں اس کے والد نے اپنی حیثیت کے مطابق جہیز بھی دیا تھا جس سے شوہر سمیت اس کے سسرال والے خوش نہیں تھے متاثرہ کا الزام ہے کہ اضافی جہیز لانے کا دباؤ بناکر سسرال والوں نے کئی مرتبہ اس کے ساتھ مار پیٹ بھی کی جس کے سبب وہ اپنے مائکہ آکر رہ رہی تھی

،متاثرہ نے بتایا کہ ہفتے کے روز شام پانچ بجے کے قریب اسکا شوہر شراب پیکر اپنے گھر والوں کے ساتھ اس کے گھر پہنچ گیا اور اس کے ساتھ مارپیٹ شروع کر دی،متاثرہ کی تحریر پر پولیس نے معاملے کی جانچ شروع کر دی ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad