تازہ ترین

بدھ، 3 جون، 2020

گرما گرم چٹ پٹا آلو کا سموسہ بنائیں منٹوں میں۔

سموسہ ہندوستان میں مشہور اور ٹیسٹی فوڈ میں سے ایک ہے۔ اگر آپ کو شام کی چائے کے ساتھ سموسہ مل جائے تو اس کا مزہ دوگنا ہوجاتا ہے۔ سموسے کی بیرونی تہہ بہت کرکری ہوتی ہے اور اس کے اندر آلو اور مصالحوں کے مرکب کو بھر کر تیار کیاجاتاہے۔ گھر میں سموسے بنانا بہت آسان ہے ، لہذا اس بار گھر پر سموسے بنائیں اور اپنے کنبہ کے ممبروں کو حیرت میں ڈالیں۔

آلو کا سموسہ
اجزاء:
•میدہ_____ 3 کپ
•نمک_____ 1 چائے کا چمچ
•زیرہ_____ 1 چائے کا چمچ
•کھانے کا تیل_____ 3کھانے کا چمچ
•پانی_____ حسبِ ضرورت
•آلو(اُبال کے پیس لیں) _ 3 عدد
•کھانے کا تیل_____ 2 کھانے کے چمچ
•زیرہ(کُٹا ہوا) _ 1 چائے کا چمچ
•نمک_____ حسبِ ذائقہ
•لال مرچ کُٹی ہوئی_____ 1 چائے کا چمچ
•ہلدی_____ آدھا چائے کا چمچ
•پیاز(چھوٹی) _ 1 عدد
•سبز دھنیا_____ 2 کھانے کے چمچ
•سبز مرچ_____ 2
•چاٹ مصالحہ_____ آدھا چائے کا چمچ

ترکیب:
ایک برتن میں میدہ، نمک، زہرہ، کھانے کا تیل ڈال کر اچھی طرح ملا لیں۔ اب اس میں تھوڑا تھوڑا پانی ڈال کر گوندھ لیں۔اب اس کے پیڑے بنا کر بیل لیں اور اس کو آدھا کا ٹ لیں۔سموسہ پٹی تیار ہے۔ایک پین میں تھوڑا سا تیل ڈال کر گرم کر لیں اب اس میں زیرہ، دھنیا ڈال کر ہلکا سا بھون لیں۔اب اس میں نمک، لال مرچ، ہلد ی ڈال کر تھوڑی دیر پکا لیں۔اب اس میں پیسے ہوئے آلو ڈال کر اچھی طرح ملا لیں۔اب اس میں پیاز، سبز دھنیا، ہری مرچ ڈال کر دو منٹ تک پکا لیں سموسہ اسمبلنگ سموسہ پٹی کے کناروں پر ہلکا ہلکا پانی لگا لیں اور اس کو سموسہ کی طرح سے بند کر لیں اور اس میں تیار کی ہوئی آلو کے مصا لحہ ڈال کر بند کر دیں۔اب اس کو گرم تیل میں ڈال کر فرائی کر لیں۔آپ کے مزے دارآلو کے سموہ تیار ہے

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad