تازہ ترین

منگل، 14 جولائی، 2020

دیوبند کے معروف ادارہ نواز گرلز پبلک اسکول کا رزلٹ نہایت شاندار رہا

 دیوبند ،دانیال خان۔(یو این اے نیوز 14جولائی 2020)سینٹرل بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن کی جانب سے بورڈ امتحانات انٹر اسکول 2020کے نتائج کا اعلان کیا گیاہے جس میں دیوبند کے معروف عصری ادارہ نواز گرلز پبلک اسکول کا رزلٹ نہایت شاندار رہا لگاتار اس سال بھی نواز گرلز پبلک اسکول کا رزلٹ سو فیصد رہا۔اس سال کے ہائی اسکول کے رزلٹ کی خاص بات یہ رہی کہ تمام طالبات امتیازی نمبرات سے کامیاب ہوئی ہیں 

جن میں چار طالبات نے مختلف اسٹریم میں سو میں سے سو نمبر لاکر اسکول کا نام روشن کیا اور سات طالبات نے سو میں سے 99اور 6طالبات نے 100میں سے 98نمبر لاکر حاصل کرکے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔واضح ہو کہ نواز گرلز پبلک اسکول گزشتہ تین سالوں سے صد فیصد رزلٹ کی روایت بر قرار رکھے ہوئے ہے بلکہ اس سال کا رزلٹ گزشتہ سالوں سے بھی بہتر رہا ہے اس مرتبہ کے رزلٹ میں فریحہ دختر نوشاد قریشی اور ادیبہ ملک دختر احسان ملک نے 97.4فیصد نمبرات حاصل کر مشترکہ طور پر پہلا مقام حاصل کیا ہے

،اسی طرح دانیہ عثمانی دختر خالد صدیقی نے 96.2فیصد نمبرات حاصل کر دوسرا مقام اور علماء خان دختر معروف خان نے95.2فیصد نمبرات حاصل کرکے تیسرا مقام حاصل کیا،فریحہ شاہ اور ادیبہ ملک نے سائنس اسٹریم میں 97.4فیصد نمبرات حاصل کر اسکول کو ٹاپ کیا۔اس موقع پر نواز گرلز بپلک اسکول کے بانی و سرپرست اور اردواکادمی اتر پردیش کے سابق چیئرمین ڈاکٹر نواز دیوبندی نے طالبات کا حوصلہ بڑھاتے ہوئے تمام کامیاب ہونے والی طالبات نیز ان کے والدین کو مبارک باد دی ہے اور کہا ہے کہ محنت ہی کامیابی کی کنجی ہے،

 مسلم قوم کی ترقی تعلیمی حصول اور اس میں اعلی کارکردگی دکھانے میں ہی مضمر ہے انہوں نے تدریسی خدمات ا نجام دینے والے اساتزہ کی سخت محنت اور لگن کو شاندار نتائج کا ثمرہ قرار دیا۔اس موقع پر اسکول کی پرنسپل فوزیہ خان، ایڈمنسٹریٹر عبد اللہ نواز اور اسکول کا تمام جملہ اسٹاف موجود رہا۔ 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad