تازہ ترین

بدھ، 8 جولائی، 2020

مذہبی اداروں سے وابستہ علماء اورخدام فاقہ کشی کی راہ پر!

 تحریر:سرفرازاحمد قاسمی (حیدرآباد)
برائے رابطہ8099695186
                     کوروناوائرس اور لاک  ڈاؤن   نے  مختلف شعبہ حیات سے تعلق  رکھنے  والوں کو   متاثر کیاہے اوراسکی وجہ سے جیسے زندگی تھم سی گئی ہے،سماج اور معاشرے میں کچھ ایسے لوگ  بھی ہیں جوان چیزوں سیشدید متاثر ہوئے  ہیں،غریب مزدور  کیعلاوہ کچھ اور لوگ  بھی اسی سماج کا حصہ ہیں جنکو ان دنوں انتہائی  مشکلات  اور تکالیف کاسامناہے،وہ طبقہ   معاشرے کیخواص لوگوں کاہے،لاک ڈاؤن  اوروائرس نے جس طرح لوگوں کی زندگیاں  تبدیل کی ہیں   اسکااحساس توسبھی کو ہے،مگر کچھ لوگ  وہ  ہیں جنھیں گذربسرکیلئے اب فاقہ کشی اور بھکمری کاسہارالیناپڑھ رہاہے،اوران دنوں اس طبقے کی حالت انتہائی  افسوسناک  بنی ہوئی ہے،وہ لوگ  اس سیشدیدمتاثرہوئیہیں،  مذہبی اداروں  میں خدمت انجام دینے والا یہ طبقہ جنھیں" علمائے دین" اور "خدام دین "کہاجاتاہے،دنیوی  ضروریات پوری کرنیکے لئیانکی تنخواہیں اتنی بھی نہیں ہوتی،جوایک معمولی مزدور  کی ہوتی ہے

،جس   سے ایک "دنیوی  مزدور "اپنی روزمرہ  کی ضرور ت  پوری کرتاہے،یوں سمجھئے کہ ایک مزدور  روزانہ  جتنا کماکراپنی زندگی گزارتاہے،اتنا ان مذہبی اداروں میں تعلیم دینے والے اور خدمت  کرنیوالوں کو "اجرت"یا"مشاہرہ"بھی نہیں ملتاجس سے یہ اپنی دنیوی  ضروریات  پوری کرسکیں،پھرسوال یہ ہیکہ ایسے میں اس طبقے کی زندگی بہتر کیسے ہوگی؟اورجب انکی ضروریات  پوری نہیں ہونگی تو پھر یہ لوگ  دین کی خدمت پورے انہماک  اوریکسوئی سے کیسے کریں گے؟کیایہ  بات ممکن ہے کہ  دینی اور مذہبی اداروں میں خدمت کرنیوالے انکے خدام  پریشان ہوں اور دین کی خدمت ہوتی رہے؟
یہ لوگ  مارے مارے پھریں اور مدارس ومساجد کو باصلاحیت   اساتذہ اور ائمہ   ملتے رہیں؟ اس طبقے کی  جوحالت ان دنوں بنی ہوئی ہے کیاسماج کے لوگوں کواس پرتوجہ  دینے کی ضرورت  نہیں ہے؟کیا صاحب استطاعت  مسلمانوں نے کبھی اس پہلو پرسنجیدگی سے غوروفکر کیا؟ 

کیا یہ طبقہ  قابل   رحم اور ہماری توجہ کامحتاج نہیں ہے،تقربیا 5 ماہ  سے انکی  معمولی  آمدنی کاسلسلہ بھی بالکل مسدود  ہے،لیکن خرچ تو رکنے والانہیں، پھریہ   طبقہ کیسے ان حالات  کاسامناکریگا؟کبھی  ہم نیسوچا؟ملک بھر کے مختلف علاقوں سے جوخبریں انکے تعلق  سیموصول ہورہی ہے یہ بڑی تشویشناک  ہیں،ایک بڑاطبقہ  بھکمری اور فاقہ کشی کاشکارہے،اور یہ فاقے مسلسل ہورہے ہیں،اسکی وجہ  یہ ہے کہ یہ لوگ  جن اداروں میں خدمت کرتے تھے ان میں سے  بہت سیادارے ہیں جنھوں نے اپنا"تاناشاہی فرمان"جاری کردیاکہ جب تک   لاک ڈاؤن  ختم نہیں ہوتا تب تک کسی بھی  ملازم اور خدام کو تنخواہیں نہیں ملیں گی،اور بعض اداروں کے ظالم  وجابر ذمہ داروں نے تو  ادارے کیتمام  اسٹاف  کی ملازمت تک ختم  کرنے کا"ظالمانہ فرمان "جاری کردیا،ایسے میں انکے ساتھ  جوحالات پیشں آرہے ہونگے  وہ یقیناً  ناقابل بیان  ہے،بعض  اداروں نے نصف  تنخواہیں دینے کااعلان کیاہے یہ تو پھر بھی غنیمت ہے،لیکن جن اداروں نے انکی ملازمت ختم کردی یاانھیں تنخواہیں دینے سے انکارکردیا کیا 

  اسطرح کا فیصلہ مناسب اور منصفانہ  ہے؟آج کے اس  مادیت پرستی کے دور میں انسان  کا سب سے بڑا مسئلہ "معاشی مسئلہ "ہے اگر یہ حل  ہوجاتاہے تو پھر  دنیاکا سارامعاملہ حل ہے،لیکن اگر یہ حل نہیں ہو پاتا تو پھر کوئی  بھی کام چاہے وہ دینی ہو یادنیوی  ہرگز حل نہیں ہوسکتا،"دینی خدام "اور "مذہبی  حضرات"آج کل جن حالات کا سامنا کررہیہیں یہ بہرحال بڑی آزمائش  ہے،ایسے وقت میں کامیابی  کیلئے ثابت قدمی ضروری ہے،قرآن  کریم میں کئی جگہ  اس مضمون  کو ذکرکیا گیاہے،اور یہ بتلایا گیاہے کہ مختلف طریقے سیہم تمہیں آزمائش  میں ڈالیں گے اورتمہاراامتحان لیں گے،سورہ بقرہ  میں ایک جگہ ارشاد ہیکہ "اور البتہ  ہم آزمائیں گے تمکو تھوڑے   سے ڈرسے،اور بھوک سے اورجان ومال  اور پھلوں کے نقصانوں کے ذریعے،آپ ایسے صابرین  کو بشارت  سنادیجئے"ایک دوسری  جگہ میں ارشاد ربانی ہے"کیا لوگ  یہ سمجھتے ہیں کہ  وہ اتنا کہہ کر چھوٹ جائیں گے  کہ ہم ایمان  لائے اور انکو آزمایا نہیں جائیگا،اور ہم نے آزمایا ان  سے پہلے لوگوں کوبھی،پس اللہ تعالیٰ  اسکے ذریعے جان لیگا سچے لوگوں کو اورجھوٹے لوگوں کو کہ کون سچاہے اور کون جھوٹا ہے"(سورہ عنکبوت)صاحب معارف القرآن   اس آیت کے ذیل میں لکھتے ہیں کہ "اہل ایمان   خصوصاً  انبیاء  وصلحاء کو دنیامیں مختلف قسم کی آزمائشوں سے گزرنا  پڑتاہے،پھر انجام کار  فتح اور کامیابی  انکی ہوتی ہے،

یہ آزمائشیں  مخالفین  کبھی کفار وفجار کی دشمنی  اورانکی طرف سے  ایذاؤں کے ذریعے  ہوتی ہیں،جیساکہ اکثر انبیاء   اورخاتم الانبیاء  ﷺ  کو اورآپؐ کے اصحاب کو پیش آیاہے،جسکے بیشمار واقعات  سیرت اور تاریخ کی کتابوں میں مذکور  ہیں،اور کبھی یہ آزمائش  امراض  اور دوسری قسم کی تکلیفوں کے ذریعے   ہوتی ہے،جیساکہ  حضرت  ایوبؑ کو پیش آیا،اور بعض کیلیے یہ سب قسمیں جمع بھی کردی جاتی  ہیں"(جلد6صفحہ 674)اسکے علاوہ   بھی اورکئی جگہ اس طرح کی آیت موجود  ہے،جسکامطلب یہ ہیکہ اہل ایمان  کی قدم قدم پرآزمائشیں اورامتحانات  ہونگے،اسلئے یہ موقع بڑاصبرآزماہے،اور ایسے وقت میں ثابت قدم رہنے کی تلقین کی گئی ہے،اورگذشتہ پانچ  ماہ  سے مسلسل  ہم جن حالات کاسامناکررہے ہیں یہ بہر حال اسی   امتحان   کاحصہ ہے اور ایسے وقت میں صبر کی بہت زیادہ ضرورت  ہوتی ہے


،یہ وقت  ہمیں یہ موقع بھی فراہم کرتاہیکہ   آدمی  دین کی خدمت  کیلئے  کمربستہ تو رہے لیکن "معاشی مسئلہ" کیلئے   کوئی دوسرا راستہ  اختیار کرکے اور اس پرغوروفکر کرے،اب سوال یہ ہے کہ دوسرا کونسا راستہ اختیار  کیاجائے؟کچھ لوگوں کایہ بھی کہناہے کہ علماء  اور دینی خدام  تجارت  وغیرہ  کیوں نہیں کرتے؟ مساجد اورمدارس سیآنے والی  معمولی  تنخواہوں پرہی  کیوں بھروسہ کرتے ہیں؟اور کیوں اسطرح مدارس کے ذمہ داران  اور مساجد کمیٹیوں کی غلامی کرتے ہیں؟بات مدارس  کی ہو یاپھر مساجد کمیٹیوں کی ،یہ ایک حقیقت  ہے کہ مساجد کے ذمہ داران  اور مدارس  کیمہتمم  جب  اساتذہ اور ائمہ کاتقرر کرتے ہیں تو گو یاوہ  اس امام اوراستاذ کوغلام سمجھتے ہیں،اور وہ  یہ سمجھتے ہیں کہ  ہم انھیں معمولی  تنخواہ  دیکر ان پراحسان کررہے ہیں،اسلئے ان پر  طرح طرح کی پابندی لگادی جاتی ہے،مثلا24  گھنٹے  مدارس  کے ہاسٹل یامساجد کے کمرے میں رہناہوگا کوئی دوسرا کام اور کوئی  دوسری  مصروفیت  آپ اختیار نہیں کرسکتے،وغیرہ  وغیرہ   اب ایسے میں جب کہ 24گھنٹے انکو "بندھک"رکھ لیا جاتاہے  پھر یہ  لوگ دوسرا کام  کیسے کریں؟تجارت وغیرہ   کا خیال کیسے پیدا ہوگا؟ایسے موقع پر ہمیں اپنے اکابرین  کی سیرت کا مطالعہ  کرناہوگا،اور یہ دیکھنا ہوگا کہ  وہ  لوگ  بھی تو دین کی خدمت کرتے تھے

  آخراسکا طریقہ کیا تھا؟مولانا اسلم شیخو پوری صاحبؒ ایک جگہ لکھتے ہیں کہ "بعض علماء  کسب بالید اور محنت مزدوری  کو  باعث سمجھتے ہیں،اور عوام کاذہن بھی کچھ ایسا بن گیاہے کہ  انکیلئے یہ بات کسی عجوبے  سے کم نہیں کہ  عالم دین ہو اور محنت مزدوری   یاتجارت وغیرہ کرے،جبکہ علماء تو علماء،انبیاء  کرام   ؑ نے مختلف پیشے اختیارکئے،اور اپنے دست وبازوسے اپنیلئے معاش کاانتظام کیا،حضرت  آدمؑ کھیتی باڑی کرتے تھے،اورکپڑے بننے کاکام بھی  آپ ہی سے شروع  ہوا،دراہم اوراشرفیاں بھی حضرت  آدمؑ نے بنائیں،حضرت  نوحؑ نجاری  یعنی بڑھئی  کاکام کرتے تھے،حضرت  ادریس ؑ  ٹیلر کا کام کرتے تھے،حضرت  ہودؑاور حضرت  صالحؑ  تاجر تھے،حضرت  ابراھیم  اور حضرت  لوط  علیہماالسلام   نے کھیتی باڑی کا پیشہ اختیارکیا،حضرت شعیب ؑ جانورپالتے تھے اورانکادودھ اور اون  وغیرہ  فروخت  کرتے تھے،

حضرت  موسیٰ ؑ کا پیشہ گلہ بانی تھا،حضرت  داؤدؑ زرہ بناتے تھے،حضرت  سلیمان ؑ  عظیم سلطنت کے بادشاہ  ہونے کے باوجود   اپنی گزر  بسرکیلئیٹوکریاں اورزنبیلیں بناتیتھے،سرکاردوعالمﷺ نے اجرت لیکر بکریاں بھی چرائیں اورتجارت بھی کی،انبیاء  کرام  نے جوان مختلف پیشوں کواختیار کیاتو اصل میں اللہ تعالی نے خود انکو اسکی تلقین کی،اسلئے کہ انبیائے  کرام  کوئی  کام اللہ تعالی کے حکم  اوراجازت کے بغیر نہیں کرتے،اس میں ایک حکمت تو یہ نظر آتی ہے کہ  حلال روزی کاکمانا ہرعام اورخواص پرلازم ہے،دوسری یہ کہ امتیوں کو ترغیب دینا ہیکہ  وہ بھی کوئی نہ کوئی پیشہ ضرور اختیارکریں،اورکسب معاش کی کوئی جائز صورت نکالیں،تیسری یہ کہ  کوئی  ان مقتداؤں کو یہ طعنہ  نہ دے کہ بھک منگے اوردوسروں کے ٹکڑوں پرنظر  رکھنے والے ہیں،چوتھی یہ کہ کوئی  اللہ کابندہ   کسی بھی جائز پیشے  والے کوحقارت سے نہ دیکھے،اور نہ ہی اسے کاشتکار ہونے،یانجاراورٹیلر ہونے،یاچرواہااورمزدور ہونیکاطعنہ دے،اسلئے کہ اس طعنے کااثر بالواسطہ   اللہ تعالی کے ان منتخب   اوربرگزیدہ بندوں تک  بھی پہونچ سکتاہے،جنھوں نے ان پیشوں کواختیار کرکے شرف فضیلت  بخشا،

اسکے علاوہ  علمائے  سلف کے حالات  کامطالعہ  کریں تو ثابت ہوتاہے کہ وہ کسی قسم کی  معاشی جدوجہد   کواپنیلئے باعث عار نہیں سمجھتے تھے،امام ابوحنیفہؒ،حضرت  عبداللہ بن مبارکؒ اورامام داؤدبن ابی ہندؒ کپڑے کے تاجرتھے،امام بخاریؒ  کیاستاذ  حسن بن ربیع کوفیؒ بوریئے بیچتے تھے،انکالقب ہی بواری پڑگیا،امام ابن جوزیؒ تانبے کی تجارت کرتے تھے،حافظ الحدیث ابن رومیہؒ دوائیں بیچتے تھے،ابولفضل دمشقیؒ نجار تھے،امام ابن خاضیہؒ،ابوسعیدنحویؒ اورابن طاہؒرکتابت کرتے تھے،فقہ حنفی کی مشہور  کتاب "مختصر القدوری  "کیمصنف کانام  قدوری اسلئے پڑگیاکہ  وہ ہنڈی بناتے تھے،عربی زبان میں ہنڈی کوقدرکہاجاتاہے،کسی صاحب علم کوکسب بالیدسے عار ہوبھی کیسے سکتی ہے؟جبکہ رزق حلال کمانے کیبیشمار فضائل  احادیث  میں وارد ہیں،اوردنیابھرکے دانشوروں نے اسکی اہمیت اور عظمت  کوواضح کیاہے"(خزینہ ص85)

اس طویل اقتباس کو نقل کرنے کامقصد یہاں یہ ہے کہ ہمارے دورکے علماء  اور دینی خدام کو دینی  خدمت کے ساتھ کوئی اور حلال پیشہ بھی اختیار  کرناچاہئے جس سے زندگی کی ضروریات  پوری ہوسکیں اوررزق حلال نصیب ہوسکے،جس دن علماء  کرام اس  کو اختیار  کرلیں گے اس دن سے انشائاللہ مساجد کمیٹیوں کی داداگری اورمدارس کیذمہ دارن کی  فرعونیت  ختم ہوجائیگی،پھروہ اساتذہ اورائمہ کرام کوغلام نہیں بناسکیں گے،اور تنگی وپسماندگی  سے  زندگی کی رفتار بہت تیز ہوجائیگی،لہذا ضروری  ہیکہ حالات  کودرست کرنے ہم اس میدان  میں پوری توانائی  کیساتھ داخل ہوں،مجدد تھانویؒ  ایک  جگہ فرماتے ہیں کہ "علوم  دینیہ کی تدریس  ذرائع  معاش میں داخل نہیں"(رزق حلال پردنیاو آخرت میں حیرت انگیز  واقعات)ایک دوسری جگہ حضرت تھانویؒ  فرماتے ہیں کہ  صنعت وحرفت  یعنی دستکاری  وپیشہ سے  معاش حاصل کرنے میں بہت آسانی وسلامتی ہے،عربی تکمیل کرنے والوں کیلئے  چند صورتیں  معاش کی مناسب ہیں،1اسکو ل میں نوکری کرلینا 2 مطب کرنا3مفیدرسالے یاحواشی  تصنیف کرکے یادرسی کتابیں چھپواکرانکی تجارت کرنا،4کاپی نویسی کرنا،5کسی مطبع میں تصحیح  کی نوکری کرنا،اوران تمام صورتوں میں فارغ اوقات میں مطالعہ وتدریس کاشغل رکھنا،یاکسی اسلامی مدرسے میں مدرسی کرنا"(تجدیدتعلیم)

خلاصہ اس تحریر کایہ   ہے کہ  دینی  اور مذہبی خدمات انجام دینے والے خدام  کو ذمہ داران مساجد اورمدارس کی جانب سے فراخدلی کامظاہرہ  کرناچاہیے،کم ازکم اتنی  سیلری  تو انھیں ملنی ہی چاہئے جس سے وہ اپنے اوراپنے اہل عیال کی  ضروریات  زندگی پوری کرسکیں،اسکی ایک صورت یہ بھی ہے چھوٹی  موٹی تجارت  میں انھیں لگادیں اور ضرورت  کے سامان    ان کے پاس سے ہی خریدیں،اسطرح انکی ضروریات  بھی پوری ہونگی اور وہ اداروں کے ذمہ داران   کیلئے  "بوجھ" بھی نہیں ہوں گے۔اس طرح آپ کاتعاون بھی انھیں ملتارہیگا اورمساجد ومدارس  کی ذمہ داریاں بھی پوری ہوتی رہیں گی،جن اداروں میں  اچھی خاصی بجٹ ہے،اور گنجائش  ہوتو اداروں کے ذمہ دارن اور مساجد کے کمیٹی  کے لوگ  اگر تعاون اورہیلف نہ کرسکیں تو پھر کم ازکم قرض حسنہ کے طورپر ہی کچھ رقم انھیں فراہم کریں تاکہ یہ لوگ   فاقہ کشی اور بھکمری جیسی چیزوں سیمحفوظ  رہیں،اوراسلامی تعلیمات  کااہم جز"ہمدردی "و خیرخواہی " پرعمل ہوتارہے،اگر باصلاحیت  علماء  نے مساجد ومدارس   سے بالکلیہ  رخ پھیرلیااور دنیوی  معاملات  میں دلچسپی شروع کردی تو مدارس اچھے اورباصلاحیت اساتذہ،ائمہ سے محروم  ہوجائیں گیکیوںکہ مجبوری  انسان  سے بہت کچھ کروادیتی ہے،اسلئے علماء  ودینی خدام کی خبرگیری   وانکے حالات سے واقفیت  رکھنی چاہئے ورنہ آنیدن ہمیں مشکلات 

کاسامناکرناپڑسکتاہے،ضرورت  کے بقدردنیا کے حصول  سے شریعت اسلامیہ  بھی منع نہیں کرتی  ہے،بلکہ اسکی ترغیب دیتی ہے کہ ضرورت  کے بقدر دنیاکے حصول  کویقینی بنایاجائیاورکسی کامحتاج  نہ رہاجائے اپنے ہاتھ سے حلال کمانابھی ایک اہم فریضہ قراردیاہے،کئی سال قبل شہر حیدرآباد  کیاطراف میں ایک  دل دہلانیوالاواقعہ رونماہوا جسکوسنکربدن پرکپکپی  طاری ہوجاتی ہے،وہاں   نئی آبادی قائم ہوئی تھی ،جہاں کچھ گھر وہاں مسلمانوں کے تھے،نماز وغیرہ کی ادائیگی  کیلئیایک  مسجدکسی نیتعمیرکرادی،اس مسجد کی صفائی  ستھرائی  اوراذان ونماز کیلئے ایک حافظ  کی خدمت  حاصل کی گئی،لیکن چونکہ وہاں مسلمان  کی آبادی کم تھی اسلئے انکی قلیل تنخواہ  متعین کی گئی،اوررہنیکیلئیایک   کمرہ جومسجد سیمتصل تھاوہ  انکو دیدیاگیا،کچھ ماہ گزرنے کے وہ  پریشان رہنیلگے،نمازوغیرہ سے فارغ ہوکر  وہ  مسجد کیباہر آکر بیٹھ جاتے اور مغموم  حالت میں کچھ گہری فکر میں ڈوب جاتے،کچھ دنوں تک توکسی کومعلوم  نہ  ہوا لیکن  اسی مسجدکے سامنے ایک عیسائی  پادری کاگھر تھا،جہاں حافظ صاحب آکرروزانہ بیٹھتے تھے وہ پادری انھیں دکھائی  دیتاتھا،وہ سمجھ گیاکہ"  حافظ صاحب"کچھ زیادہ ٹینشن میں ہیں،اور کچھ بڑی پریشانی انھیں لاحق ہے،چنانچہ وہ حافظ صاحب کیپاس آیا اور وجہ  پوچھنیلگا،لیکن  دوتین دنوں تک تو وہ پادری کیسوال کوٹالتے رہے،

لیکن ایک دن اپنی پریشانی انکیسامنیظاہرکردی،کہ میرے گھر میں فلاں فلاں پریشانی ہے میریپاس ایک پیسے تک نہیں ہیں،اور مسجدسیایک دومہینیسے سیلری  بھی نہیں ملی،پادری  نیان سیپوچھاآپ کی تنخواہ  کتنی ہیانھوں نیکہاڈھائی ہزار،پادری تعجب کرنیلگا،کیااس معمولی  رقم میں آپ کاگذربسر ہوجاتاہے؟پادری نیپوچھا،حافظ صاحب نے کوئی  جواب نہ دیا،پادری نے پھران سیمخاطب ہوکرکہااگرہمارے یہاں آپ ہوتے توکم ازکم آپ کی سیلری پچیس ہزار ہوتی،یہ سنکر وہ افسوس  کرنیلگے،رفتہ رفتہ اس پادری سے انکے تعلقات  بڑھتے گئے اور بالآخر   یہ افسوس  ناک واقعہ   یہ پیش آیاکہ  حافظ  صاحب نعوذباللہ مرتد ہوگئے،ہم لوگوں کوجب اس افسوسناک  سانحے کی خبرملی اورہم لوگ علماء  کیایک وفدکیساتھ  وہاں پہونچے  تو وہ  اس جگہ سے غائب ہوچکیتھے،کافی جدوجہدکیبعد بھی انکاکوئی سراغ نہ مل سکا،اس  واقعہ پرغورکیجئے اور سوچئے کہ آخرانھوں نیاتنابڑاقدم کیوں اٹھایا؟

کس چیزنیانھیں اسکیلئیمجبورکیا؟اورکون ہیاسکاذمہ دار؟کتنی افسوسناک  بات ہیاللہ تعالی ہم سبکے ایمان  کی حفاظت  فرمائے،ذراآپ بھی سوچئیکہ  مجبوری  اور تنگ دستی انسان  کوکہاں تک لیجاتی ہے؟عیسائی  لوگ آج بھی اپنیمذہب کی خدمت اورنشرواشاعت پراپنی کمائی کا80 فیصد خرچ کرتے ہیں،یہی  وجہ ہیکہ انکے یہاں فنڈ ہوتاہیاور جگہ جگہ انکی عبادت گاہیں بھی،اسکے علاوہ  وہ اپنے مذہبی لوگوں کولاکھوں روپیسیلری  بھی دیتے ہیں،کیاہم بھی ایساکرتے ہیں؟انکاایک امتیاز یہ بھی ہے کہ  یہ  لوگ پورے دنیامیں اسوقت  خدمت خلق کواپنامشن بنائیہوئے ہیں،یہ چند گزارشات  عرض کی گئی ہیں اللہ تعالیٰ  ہم سبکو صحیح سمجھ کی توفیق عطافرمائے۔ہوناتویہ چاہئیتھاکہ ہمارے مذہبی خدام  معاشی مسلئے سیبیفکر ہوکردین ومذہب کی اشاعت  کافریضہ یکسوئی  کیساتھ انجام  دیتے کاش۔۔
شاید کہ اترجائے ترے دل میں میری بات

(مضمون  نگار،کل ہندمعاشرہ بچاؤ تحریک  حیدرآباد  کے جنرل  سکریٹری  ہیں)

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad