تازہ ترین

جمعرات، 9 جولائی، 2020

کورونا کو شکست دیکر گھر واپس آئی خاتون بی جے پی لیڈر کا استقبال

دیو بند ۔دانیال خان،(یو این اے نیوز 9جولائی 2020کورونا کو شکست دیکر واپس اپنے گھر لوٹی بی جے پی خاتون لیڈر شبھلیش شرما کا کارکنان نے پھول برسا کر استقبال کیا،اس دوران انہوں نے سبھی سے کورونا کے خلاف جاری جنگ میں حکومت و انتظامیہ کی ہدایتوں پر عمل کرنے کی اپیل کی۔صبح کے وقت کووڈ ون اسپتال فتح پور سے واپس ٹیچر کالونی میں واقع اپنی رہائش گاہ پر پہنچی بی جے پی خواتین مورچہ انچارج شبھ لیش شرما اور ان کے شوہر سریندر شرما کا کارکنان نے پھول برسا کر استقبال کیا
فوٹو۔بی جے پی خاتون لیڈر کا استقبال کرتے ہوئے کارکنان 

۔اس موقع پر شبھلیش شرما نے کہا کہ کووڈ اسپتالوں میں تمام سہولیات کے ساتھ ساتھ مریض کی تیمار داری اور علاج میں کوئی کمی نہیں کی جا رہی ہے وہاں پر خدمات انجام دینے والے کورونا واریرس قابل تعریف ہیں،انہوں نے سبھی سے کورونا کے خلاف جاری جنگ میں حکومت و انتظامیہ کا ساتھ دینے اور خود کو و اپنے پیاروں کو اس بیماری سے بچانے کے لئے دو گز کا فاصلہ بنانے اور فیس ماسک لگائے رکھنے کی اپیل کی۔

اس دوران وجیندر گپتا،انشل گپتا،سونیا،منجو،ممتا،ششی گپتا،بے بی تیاگی،منجو پنوار،مینو،لکی شرما اور ہرشت وغیرہ موجود تھے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad