تازہ ترین

جمعرات، 13 اگست، 2020

بجرنگ دل کارکنان نے سی او دیوبند کو سونپا میمورنڈم کہا یہ معاملہ لوجہاد کا ہے

دیوبند13/ اگست (دانیال خان)بجرنگ دل کارکنان نے تھانہ ناگل علاقہ میں ایک فرقہ کی لڑکی کو ایک مخصوص فرقہ کے نوجوان کے ذریعہ بہکا کر لے جانے کا الزام لگاتے ہوئے سی او دیوبند رجنیش کمار اپادھیائے سے ملاقات کر میمورنڈم سونپا،اس دوران انہوں نے لڑکی کو برآمد کئے جانے اور ملزم کے خلاف سخت قانونی کارروائی کئے جانے کا مطالبہ کیا۔

صبح کے وقت بجرنگ دل کے علاقائی کنوینر وکاس تیاگی کی قیادت میں بجرنگ دل کارکنان نے سی او دیوبند سے ملاقات کر بتایا کہ تھانہ ناگل علاقہ کے ایک گاؤں کی باشندہ لڑکی کو دوسرے فرقہ کا نوجوان بہلا پھسلا کر اپنے ساتھ لے گیا ہے،انہوں نے بتایا کہ نوجوان کے خلاف معاملہ درج ہونے کے باوجود بھی پولیس اب تک لڑکی کو برآمد نہیں کر سکی ہے

،انہوں نے ملزم پر لو جہاد کا الزام لگاتے ہوئے شبہ ظاہر کیا کہ نوجوان لڑکی کا مذہب بھی تبدیل کرا دیگا۔انہوں نے سی او سے ملزم نوجوان کے خلاف کارروائی کر لڑکی کو برآمد کرائے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad