تازہ ترین

جمعرات، 13 اگست، 2020

دیوبند بلاک میں نو لوگ کورونا پازیٹیو پائے گئے:محکمہ صحت کی ٹیم محتاط

دیوبند۔دانیال خان (یو این اے نیوز13اگست2020) دیوبند بلاک میں آج بھی نو لوگ کورونا سے متاثر پائے گئے،جس کے سبب محکمہ صحت کی ٹیم پوری طرح سے محتاط ہو گئی ہے اور ریپڈ انٹی زن ٹیسٹ کٹ کے ذریعہ سیمپلنگ شروع کر دی گئی ہے۔سی ایچ سی انچارج ڈاکٹر اندراج سنگھ نے بتایا کہ ضلع ہیڈ کوارٹر سے ٹیسٹ کٹ ملنے سے سیمپلنگ کے کام میں مزید تیزی آ گئی ہے جو دولوگ آج کورونا مثبت پائے گئے ہیں ان میں دو لوگ شہر کے مینا بازار کے رہنے والے میاں،بیوی ہیں جن کا تعلق بجاج فیملی سے ہے،یہ کل سات لوگ ہیں جن میں سے پہلے بھی دو لوگ کورونا پازیٹیو آ چکے ہیں،

اب اس فیملی میں چار لوگ کورونا مثبت ہو گئے ہیں جبکہ تین لوگ کورونا منفی ہیں۔اسی طرح اندرا وہار نور پور کے رہنے والے ایک 48سالہ شخص ہیں جو بھائلہ روڑ پر کاروبار کرتے ہیں ان کی بھی کورونا رپورٹ پازیٹیو آئی ہے،انہوں نے بتایا کہ محلہ قانون گویان کی رہنے والی ساس اور بہو بھی کورونا مثبت آئی ہے،ان کے گھر سے پہلے ہی ایک شخص کورونا مثبت آ چکا ہے جو کووڈ اسپتال میں زیر علاج ہے

 اس طرح اس گھر سے اب تین لوگ کورونا پازیٹیو آ چکے ہیں،وہیں گنارسہ گاؤں کا رہنے والا ایک 28سالہ نوجوان بھی کورونا پازیٹیو آیا ہے جو گاؤں کے ہی ایک کورونا مثبت نوجوان کے رابطہ میں آنے کی وجہ سے متاثر ہوا ہے۔انہوں نے بتایا کہ گاؤں مقبرہ میں بھی تین افرادمیں کورونا کی علامات پائی گئی ہیں 

یہ تینوں افراد سی ایچ سی کے امبولنس ڈرائیور کے رابطے میں آنے کی وجہ سے کورونا متاثر ہوئے ہیں،ڈاکٹر اندراج سنگھ نے بتایا کہ مزکورہ مریضوں کے رابطے میں آنے والے کانٹیکٹ کی سیمپلنگ کی جا رہی ہے سات مریضوں کو پلکھنی میں واقع کورونا اسپتال میں علاج کے لئے بھیج دیا گیا ہے جبکہ دو مریضوں کو ہوم کوارنٹین کیا گیا ہے،ساتھ ہی سیمپلنگ کا عمل جاری ہے اور محکمہ صحت کی ٹیموں کے ذریعہ روزانہ نمونے لئے جا رہے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ مکمل علاقہ کو سیل کرنے کے بجائے صرف ان گلیوں کو سیل کیا جائے گا جن میں کورونا مثبت مریض پائے گئے ہی

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad