تازہ ترین

جمعہ، 7 اگست، 2020

دبئی سےکیرالا آنے والا’’ایئر انڈیا ایکسپریس طیارہ‘‘ لینڈنگ کے دوران رنوے پرکراش طیارہ دوحصوں تقسیم ،کئی افراد زخمی ہونے کا اندیشہ،پائلٹ کی ہلاکت کا اندیشہ

نئی دہلی / ترواننتاپورم7اگسٹ( الہلال میڈیا)دبئی سے 191 افراد پر سوار ائیر انڈیا ایکسپریس طیارہ جمعہ کے روز شام میں کیرالہ کے کوزی کوڈ پر لینڈنگ کے دوران رن وے سےپھسل گیا۔ہلاکتوں کی کوئی مصدقہ اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔ ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ حکام نے بتایا کہ اچھی بات یہ ہے کہ طیارے میں آگ نہیں لگی ،ورنہ خطرہ بڑا ہونے کا اندیشہ تھا۔

سائٹ سے ابتدائی تصاویر میں دکھایا گیا تھا کہ طیارے کو رن وے پر اور اس سے آگے تک ملبے کے ساتھ دو ٹکڑوں میںتقسیم ہو گیا ۔شام 7:40 بجے کے لگ بھگ علاقے میں شدید بارش کے دوران یہ واقعہ پیش آیا۔اطلاعات کے مطابق ، پرواز میں سوار متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں اور انہیں اسپتال لے جایا گیا ہے۔ایک غیر مصدقہ اطلاع یہ بھی ہے کہ35 ؍ افراد کے شدید زخمی ہیں اور پائیلٹ کے ہلاک ہونے کی اطلاع فراہم ہوئی ہے۔کیرالہ میں دن بھر تیز بارشوں کی وجہ سے طوفان جیسا ماحول ہے جس نے لینڈ سلائیڈنگ کا کام شروع کیا اور کم از کم 15 افراد ہلاک ہوگئے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad