تازہ ترین

جمعرات، 6 اگست، 2020

اعظم گڑھ کے عبد العزیز کی طبیعت ناساز ،بڑے اسپتالوں نے علاج کرنے سے کیا انکار ،اہل خانہ کی لوگوں سے دعاء کی درخواست

اعظم گڑھ(یو این اے نیوز 6اگست 2020)سرائے میرے تھانہ حلقہ کے گرام سکرور کے رہائشی جناب عبد العزیز کی گزشتہ دس دنوں سے انکی طبیعت ناساز چل رہی ہے انکے بیٹے نے یو این اے نیوز کو بتایا کہ میرے والد کو گزشتہ دس روز سے سانس لینے میں دقت آرہی ہے آکسیجن لگا ہوا ہے فی الحال اعظم گڑھ کے اقصی اسپتال میں ڈاکٹر شہاب الدین کے یہاں زیر علاج ہیں ،ڈاکٹر کے مطابق والد صاحب کی کڈنی میں انفیکشن ہوگیا ہے ،ایک اچھے علاج کےلئے اعظم گڑھ ،،بنارس کے بڑے اسپتال اپنے یہاں علاج کرنے کو تیار نہیں ہورہے ہیں ،ایسے میں انکی طبیعت  مزید بگڑ سکتی ہے۔

کئی اسپتال والوں نے کہا کہ کورونا کی جانچ ہونے کے بعد ہی ہم علاج کرسکتے ہیںجبکہ کورونا کا کوئی معاملہ نہیں ہے ،سعودی میں مقیم انکے بیٹے نے یو این اے نیوز کے نمائندہ کو بتایا کہ میں یہاں ہوں اور میرے والد گھر پر ہیں کوئی فلائٹ نہیں مل رہی ہے ،آپ لوگوں سے گزارش ہیکہ میرے والد صاحب کی صحت کے لئے دعاء کریں کہ اللہ انہیں صحت کاملہ عطاء فرمائے یو این اے نیوز ادارہ اپنے قارئین کرام سے درخواست کرتا ہیکہ عبدالعزیز صاحب کی صحت کےلئے اللہ سے دعاء کریں کی اللہ انہیں صحت کاملہ عطاء فرمائے آمین۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad