تازہ ترین

اتوار، 2 اگست، 2020

تنظیم ابنائے مدارس اور دیوبند اسلامک اکیڈمی اینڈ ریسرچ سینٹر نے دیوبند میں گوشت اور سوئیاں تقسیم کرکے عید کی خوشیاں منائیں

دیوبند(یواین اے نیوز2 اگست2020)تنظیم ابنائے مدارس اور دیوبند اسلامک اکیڈمی اینڈ ریسرچ سینٹر نے عید الاضحٰی کے موقع پر دیوبند میں ضرورت مندوں اور مقیم طلباء کے درمیان سوئیاں اور گوشت تقسیم کیں،ابنائے مدارس ویلفیئر ایجوکیشنل ٹرسٹ کے چیئرمین مہدی حسن عینی قاسمی نے بتایا کہ ٹرسٹ کی جانب سے 22 مارچ 2020 کو جنتا کرفیو کے دن سے ہی ریلیف کا کام کیا جارہا ہے،کمیونٹی کچن کے ذریعہ اب تک ہزاروں افراد تک کھانا اور راشن پہنچایا ہے،امسال عید الاضحٰی کے موقع پر تنظیم کے کارکنان نے دو دنوں میں 110 گھروں اور بعض مقیم طلباء  تک گوشت کی کٹس اور 200 افراد تک عید الاضحٰی اسپیشل سوئیں کٹس پہونچائی ہیں.مہدی حسن عینی نے بتایا کہ عید الاضحٰی کی نماز کے بعد دیوبند اسلامک اکیڈمی اینڈ ریسرچ سینٹر کی جانب سے ڈیوٹی پر تعینات اعلی افسران اور درجنوں پولیس اہلکاروں کو بھی سوئیاں و شیر کھلائی گئی

اس موقع پر دیوبند تحصیل کے ایس ڈی ایم راکیش کمار،سی او رجنیش اپادھیائے و انسپکٹر دیوبند سنجے سنگھ نے تنظیم کے سربراہ مہدی حسن عینی،مولانا قاری رحیم الدین قاسمی،ڈاکٹر عبد الحمید اور مولانا نظیف ازہری وغیرہ کے ساتھ تفصیلی ملاقات کے دوران عید کی مبارکباد پیش کی،اور ابنائے مدارس ویلفیئر ایجوکیشنل ٹرسٹ اور دیوبند اسلامک اکیڈمی اینڈ ریسرچ سینٹر کی جانب سے جاری راحت رسانی کے کاموں کو سراہا،اور خدمت خلق کے لیے حوصلہ افزائی کی.واضح رہے کہ ابنائے مدارس ویلفیئر ایجوکیشنل ٹرسٹ اور دیوبند اسلامک اکیڈمی اینڈ ریسرچ سینٹر نے عید الاضحٰی کے موقع پر خصوصی ریلیف پیکیج لانچ کیا ہے جس کے تحت دیوبند کے ضرورت مند گھرانوں کو گوشت کٹس اور روز مرہ کی ضرورت کے اشیاء پر مشتمل کٹس دی جارہی ہیں.یہ سلسلہ تیسرے روز بھی جاری رہے گا

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad