تازہ ترین

اتوار، 2 اگست، 2020

عید الاضحی کا تہوارسماجی فاصلہ برقرار رکھتے ہوئے نہایت سادگی اور پر سکون انداز میں منایا گیا

دیوبند:دانیال خان(یواین اے نیوز2 اگست2020)دیوبند اور اسکے آس پاس کے علاقوں میںعید الفطر کی طرح عید الاضحی کا تہوار بھی کورونا کے بحران وہفتہ واری لاک ڈاون کے تناظر میں سماجی فاصلہ برقرار رکھتے ہوئے نہایت سادگی اور پر سکون انداز میں منایا گیا۔ وبائی مرض کورونا وائرس کے سبب ہونے والی اموات کی وجہ سے شہر کی مختلف مساجد اور گھروں میں عید الاضحی کی نماز کے بعدہزاروں لوگوں نے پورے عالم خاص طور پر ہندوستان میں امن و امان وبائی امراض سے نجات، گناہوں سے توبہ، امن و امان اور خوشحالی کی دعائیں کی گئیں۔

حکومت و انتظامیہ کی ہدایت کے مطابق فرزندان توحید نے چہروں پر ماسک پہن کرمسجدوں و گھروں میں نماز عید الاضحی ادا کر اللہ کی راہ میں جانوروں کو قربان کیااور پھر ان کا گوشت غریبوں اور رشتہ داروں میں تقسیم کیا۔ وہیں حفاظتی نقطہ نظر اور لاک ڈاو ¿ن پر عمل کرانے کے لئے شہر سے لیکر دیہات تک بڑی تعداد میں پولیس فورس و نیم فوجی دستہ تعینات رہے۔مسلمانوں کے دوسرے سب سے بڑے تہوار عید الاضحی پر حکومت و انتظامیہ کے احکامات کے پیش نظر اجتماعی نماز ادا نہیں کی گئی،صبح چھ بجے سے لیکرسات بجے تک فرزندان توحید نے محلوں کی مساجد و گھروں میں چھوٹے چھوٹے گروپس میں عید الاضحی کی نماز ادا کر ملک و دنیا میں امن و امان، خوشحالی اور کورونا کے خاتمے کی دعائیںکیں۔اس کے بعد اللہ کی راہ میں جانور قربان کرنے سلسلہ شروع ہوا جو پیر کے روز تک جاری رہے گا،حالانکہ اس بار مسلمانوں نے اپنے گھروں کے اندر و گلی محلوں میں ہی قربانی کا فریضہ ادا کیا۔

 شہر میں میونسپل بورڈ کی جانب سے صفائی ستھرائی کے معقول انتظام کئے گئے تھے۔یہی حال دیہات علاقہ کا بھی رہا وہیں حفاظتی نقطہ نظر اور لاک ڈاو ¿ن کی پیروی کرانے کے لئے شہر سے لیکر دیہات تک تمام چوک چوراہوں اور حساس و نہایت حساس مقامات پر پولیس فورس اور آر آر ایف کے جوان تعینات رہے۔ایس ڈی ایم راکیش کمار،سی او رجنیش کمار اپادھیائے،انچارج انسپکٹر سنجے سنگھ کرائم برانچ کے بھارت بھوشن،انکت کمار،مونیکا،راجکمار اور اسپیشل برانچ کے انچارج کے علاوہ دیگر افسران نے اکثر مقامات کا دورہ کرکے از خود حفاظتی بندوبست کا جائزہ لیا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad