تازہ ترین

پیر، 10 اگست، 2020

پرنم آنکھوں کے ساتھ حافظ نسیم صاحب جونپوری رحمۃ اللہ علیہ سپردخاک

جونپور(یو این اے نیوز10اگست 2020)مدرسہ عربیہ ریاض العلوم کے سینئراستاذ حضرت حافظ نسیم صاحب(بڑے حافظ جی) جونپوری نوراللہ مرقدہ کی تجہیز وتکفین آج بعد نماز عصر عمل میں آئی۔نماز جنازہ کی امامت حضرت مولانا عبدالرحیم صاحب نے پڑھائی۔حافظ نسیم  صاحب گزشتہ کئی مہینوں سے بیمار چل رہے تھے،بڑے حافظ جی اپنی تعلیم مکمل کرنے کے بعد  مدرسہ عربیہ ریاض العلوم گورینی میں بحیثیت سینئر استاذ کے فرائض بخوبی اپنی صحت یابی کے دوران انجام دیتے رہے۔ حافظ نسیم صاحب کا تعلق ضلع کے کھیتاسرائے تھانہ حلقہ کے موضع گورینی سے تھا۔

بڑے حافظ جی کی پوری عمر علم دین کی نشر واشاعت میں گزری ہے۔آج دوپہر تقریبا ایک بجے کے قریب روح قفس عنصری سے پرواز کرگئی۔واضح رہے کی نماز جناز حضرت مولانا عبدالرحیم صاحب نے پڑھائی اور قبرستان حلیمی میں تدفین عمل میں آئی۔نماز جناز مدرسہ عربیہ ریاض العلوم کے  صحن میں پڑھی گئی۔۔لاک ڈاؤن کی وجہ سے ہزاروں چاہنے والے لوگ اللہ کے ولی کے جنازے میں شرکت نہیں کرسکے،اللہ تعالی بڑ ے حافظ جی رحمۃ اللہ علیہ کی بال بال مغفرت فرمائے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad