تازہ ترین

جمعہ، 25 ستمبر، 2020

بی جے پی حکومت کارپوریٹ گھرانوں کے مفاد میں کام کر رہی ہے: بھیم آرمی

دیوبند25/ ستمبر (دانیال خان)حکومت مخالف نعرے بازی کرتے ہوئے بھیم آرمی کارکنان نے ایس ڈی ایم دفتر پہنچ کر ایک میمورنڈم ایس ڈی ایم دیوبند راکیش کمار کے توسط سے صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند کو ارسال کیا۔ارسال کردہ میمورنڈم میں کہا گیا ہے کہ بی جے پی حکومت کارپوریٹ گھرانوں کے مفاد میں کام کر رہی ہے،جس کے سبب ریلوے،بینک،ایل آئی سی،او این جی سی وغیرہ کی نجی کاری کرکے ملک کو کمزور کرنے کا کام کیا جا رہا ہے
فوٹو۔ ایس ڈی ایم کو میمورنڈم دیتے ہوئے بھیم آرمی کارکنان 


،جس کا سب سے زیادہ اثر غریب،مذدور اور پسماندہ طبقہ پر پڑا ہے۔میمورنڈم میں کہا گیا ہے کہ نجی کاری کا عالم یہ ہے کہ افسران کی تقرری لوک سیوا آیوگ کے امتحان سے نہیں بلکہ لیٹرل اینٹر کے ذریعہ کی جا رہی ہے،پورے ملک میں بے روزگاری کے خلاف نوجوانوں میں شدید غصہ ہے،


میمورنڈم میں کہا گیا ہے کہ نیشنل کرائم رکارڈ بیورو کی رپورٹ کے مطابق ایک سال میں قریب42ہزارکسانوں نے خودکشی کی ہے،کورونا مدت کے دوران کسانوں کی مدد کرنے کے بجائے بی جے پی حکومت نے کسان مخالف بل پارلیمنٹ میں پاس کرا کر کسانوں کے اوپر ظلم کے پہاڑ توڑ دینے کا کام کیا ہے،میمورنڈم میں لیٹرل اینٹری،آؤٹ سورسنگ جیسے اقدامات کو ختم کرنے صفائی ملازمین کی آرضی ملازمت کو فوری طور پر پرماننٹ کرنے،کسان مخالف بلوں کو واپس ردد کرنے سمیت تھانہ دیوبند میں دلت سماج کے لوگوں پر درج کئے گئے مقدمہ میں جانچ کروا کر بے قصور افراد کو انصاف دلوائے جانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ 

میمورنڈم دینے والوں میں دیپک بودھ،شوریہامبیڈکر،ساجد،نادر،پنو،پریکشت،سہیندر،معروف،سندیپ،مینک،آزاد،شہزاد،آشو،سنجے کمار،پروین،گووند،روہت اور سنجے کمار،سبھاش وغیرہ شامل تھے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad