تازہ ترین

جمعہ، 11 ستمبر، 2020

مہاکالیشور گیان مندر آشرم میں میٹنگ کا انعقاد

دیوبند،11 ستمبر(دانیال خان)دیوی کنڈ روڑ پر واقع مہاکالیشور گیان مندر آشرم میں ایک میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔جس میں بین القوامی دھیان گورو سوامی دیپانکر مہاراج نے کہا کہ نگر پالیکا پریشد دیوبند نے جان بوجھ کر شری ترپور ماں بالا سندری دیوی مندر کے میلہ گیٹ کے تعمیراتی کام کو رکوا رکھا ہے،


جس کی وجہ سے مندر اور شمشان گھاٹ میں آنے والے عقیدت مندوں کو اپنی گاڑیوں کے ساتھ آنے جانے میں دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ بہت جلد گیٹ کی تعمیر کے سلسلہ میں ایک وفد ڈی ایم اور کمشنر سے ملاقات کر ریاستی حکومت تک اپنی بات پہنچائے گا۔


اس موقع پر راہل والمیکی،ابھیشیک تیاگی،مکل کشیپ،ونے کچھل،سنی والمیکی،بسنت بھاردواج،روہت کوشکاور شیاما نند سروتی وغیرہ موجود تھے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad