تازہ ترین

جمعہ، 11 ستمبر، 2020

عالمی محفل قرات کا آن لائن انعقاد

دیوبند،11 ستمبر(دانیال خان)گزشتہ شب دیوبند اسلامک اکیڈمی اینڈ ریسرچ سینٹر اور تنظیم ابنائے مدارس کے زیر اہتمام عظیم الشان عالمی محفل قرات کا آن لائن انعقاد  کیا گیا جس میں مصر، انڈونیشیا، بنگلہ دیش، ابو ظہبی،کینیا،افریقہ اور ہندوستان کے بین الاقوامی شہرت یافتہ قراء  نے شرکت کی،عالمی محفل قرات کے کنوینرمہدی حسن عینی قاسمی نے بتایا کہ دیوبند دستک میڈیا ہاؤس اور تنظیم ابنائے مدارس کی جانب سے 15 محرم الحرام 1442 سے دارالعلوم دیوبند کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے ہفتہ دارالعلوم دیوبند منایا جارہا ہے،


جس کی ایک خاص کڑی کے طور گزشتہ شب عالمی محفل قرات کا انعقاد کیا گیا، جس میں دارالعلوم دیوبند سے مولانا قاری شفیق الرحمان قاسمی استاذ تجوید و قرات دارالعلوم دیوبند، دارالعلوم وقف دیوبند سے مولانا قاری محمد واصف عثمانی،بنگلہ دیش کے شیخ القراء شیخ احمد بن یوسف الازھری،مصر کے معروف قاری شیخ ابراہیم السید الرفاعی، مصر سے ہی قاری محمد خالد الشحات مصری،دنیا کے کمسن قاری محمد رضا قابیل مصری،افریقہ سے قاری نعمان بشیر افریقی،کینیا سے قاری ابوبکر کوندی،ابوظہبی سے قاری سلمان فارسی شمس رجال الازھری کے علاوہ ہندوستان سے قاری طیب جمال مظاہری،قاری عنایت الرحمن قاسمی،قاری محمد ساجد میرٹھی،قاری محمد دانش نبیل مظفرنگری وغیرہ نے شرکت کی 


اور منفرد اسلوب اور لب و لہجوں میں قرآن کریم کی تلاوت کی، اس موقع پر مصر کے وزارت اوقاف کے امام وخطیب شیخ ابراہیم سید رفاعی نے کہا کہ وہ  اس پروگرام میں شرکت کو اپنے لئے فخر و سعادت سمجھتے ہیں، انہوں نے کہا کہ قرآن کریم ہماری سرحدوں کو ختم کرکے ہمیں ایمانی ڈور میں باندھتا ہے، بنگلہ دیش کے شیخ القراء  شیخ احمد بن یوسف ازہری نے محفل قرات کے منتظمین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے تنظیم ابنائے مدارس اور دیوبند اسلامک اکیڈمی اینڈ ریسرچ سینٹر کی خدمات کو سراہا۔

عالمی محفل قرات کی نظامت کے فرائض پروگرام کنوینر مہدی حسن عینی قاسمی، نظیف قاسمی ازہری اور مرغوب الرحمان طیب قاسمی نے مشترکہ طور پر انجام دئے،اخیر میں ؎مہدی حسن عینی نے جملہ شرکاء  و ناظرین کا شکریہ ادا کیا،دیر رات محفل قرات کا اختتام ہوا

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad